?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق جامع حکمت عملی کابینہ کو دی گئی۔ آج کابینہ میں متعدد فیصلے کیے گئے۔ کابینہ کو وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کابینہ کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اشیاء کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کابینہ نے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ایک فرد کے پاس ایک سے زیادہ پاسپورٹ کی منسوخی کی منظوری دی۔ جبکہ چینی اور آٹے کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ عمران خان کی جانب سے پنجاب میں دوبارہ آئین شکنی کی جارہی ہے۔ گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے غذائی اجناس کی پیداوار متاثر ہوئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گزشتہ 6 ہفتوں سے کچھ افراد آئین سے کھلواڑ کررہے ہیں، کچھ لوگ آئین سے ماورا اقدامات کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کوئی عہدے دار اپنے آئینی حدود سے تجاوز نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج طے ہوا کہ اس معاملے پر آج اسمبلی میں بحث بھی ہوگی۔
اعظم نذیر نے کہا کہ کابینہ نے وزیراعظم کے فیصلوں کی توثیق کی اور گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری کی توثیق کی۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے چینی کی ایکسپورٹ پر مکمل پابندی لگادی ہے۔ ملک میں طلب کے مطابق چینی موجود ہے۔ چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی کا مقصد ملک میں چینی کی قیمت کم کرنا ہے۔
وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کو محدود کرنے کے لیے کابینہ سے اضافی وسائل کی درخواست کی ہے۔ ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت کے اختتام پر ملک میں لوڈشیڈنگ زیرو تھی۔ یکم مئی سے ملک میں لوڈشیڈنگ صفر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں بجلی کی پیداوار 22 ہزار 600 میگاواٹ سے زیادہ ہے۔ آج پورے ملک میں کہیں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ سابق حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کے کارخانے بند ہوئے۔ زیادہ خسارے والے فیڈرز پر لوڈ منیجمنٹ کی جاتی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ لوڈشیڈنگ سے متعلق شہری اور دیہی علاقوں میں توازن قائم کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
ایلون مسک نے بائیڈن کے ٹویٹس کا مذاق اڑایا
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا خیال ہے کہ اس ملک
جون
فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر معاشی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، وزیراعظم
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزارتوں کی
جولائی
یمن کے خلاف نئی امریکی اور برطانوی پابندیاں
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پابندیوں میں
جنوری
عمران خان کی کیس جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست مسترد
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اقدام قتل
فروری
امریکی صدر کی افطار پارٹی کیوں پوری نہ ہو سکی!؟
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عرب اور مسلم شخصیات غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں
اپریل
کابل حملوں میں طالبان کا سینئر کمانڈر ہلاک
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: کل منگل کابل میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملے
نومبر
امریکی ایلچی نے یمنی انصار اللہ کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد ایران پر الزام لگایا
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں یمنی انصار اللہ
جولائی
زلنسکی کا ٹویٹری میزائل
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: میڈیا نے لیتھوانیا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں یوکرین
جولائی