بجلی کی قیمت سے متعلق وزیر خزانہ کا اہم بیان

شوکت ترین کا ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان

?️

واشنگٹن(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین  نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ بجلی کی قیمتیں فوراً نہیں بڑھائی جائیں گی۔بعض کمپنیوں کی نجکاری کرنا ہوگی اور اس حوالے سے آئی ایم ایف سے بات بھی ہوئی ہے۔عمران خان نے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اچھے اقدامات کئے ہیں۔

واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سےجلد چھٹی قسط ملنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں فوراً نہیں بڑھائی جائیں گی، بعض کمپنیوں کی نجکاری کرنا ہوگی اور آئی ایم ایف سے اس پر بات ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقتدار میں آکر پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا، انہوں نے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے، پاکستان کی معیشت 5 فیصد سے زیادہ رفتار سے ترقی کرے گی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین کی واشنگٹن میں ورلڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی جس میں عالمی بینک نے پاکستان پر واضح کیا کہ معاشی اہداف کے حصول کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھا جائے۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ اپنے سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوئے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام کے ہاتھوں صہیونی جارحیت ناکام

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:شامی فوج کے فضائی دفاع نے آج صبح صہیونی حکومت کی

بھارت فوجی طاقت کے ذریعے یا ترقی کے نام پرکشمیریوں کو خاموش نہیں کرا سکتا: حریت رہنما

?️ 15 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کہاہے کہ جموں و

فیصل ایدھی نے وزیر اعظم کو آکسیجن کی کمی پورا کرنے کا راہ حل بتا دیا

?️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نےملک کے وزیر اعظم

14 مئی کو اسمبلی کی تحلیل کا عمران خان کا مطالبہ ’ناقابل عمل‘ قرار

?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت سے جاری مذاکرات کے کامیاب نتائج کی راہ

فلسطینیوں نے صیہونی فوج کی کیا حالت کر دی ہے؟ صیہونی وزیر کی زبانی

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر صحت نے صیہونی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمتی

صیہونیوں کو درپیش اہم خطرات

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے اس حکومت کو درپیش اہم اور بڑے

لاہور میں ہفتہ، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

?️ 30 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس تیزی سے پھیل

نیتن یاہو امریکہ سے کیا لے کر آئے؛صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو کی قیادت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے