بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

این ڈی ایم اے سیلاب

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں، فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 325 افراد جاں بحق، 156 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 274 مرد، 30 خواتین اور 21 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث 339 گھروں کو نقصان پہنچا، سیلاب کے باعث 233 گھروں کو جزوی اور 106 گھر مکمل منہدم ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر 217 افراد جاں بحق ہوئے، یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر ، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لویر اور بٹگرام میں پیش آئے۔

رپورٹ میں 17 سے 19 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کے پی میں بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع کو 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی فراہمی مکمل ہوگئی، امدادی سامان میں ٹنٹس، میٹریس، بسترے، کچن سیٹس، ترپال، چٹائیاں، مچھر دانیاں، جنریٹرز اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

?️ 13 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد

مقبوضہ کشمیر میں محلہ سرینگر کے شہداء کا 31واں یوم شہادت، شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا

?️ 9 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں)   مقبوضہ کشمیر میں محلہ سرینگر کے شہداء کا 31واں یوم

ترکی میں قلیچدار اوغلو کے ووٹ 50 فیصد سے زیادہ:تازہ ترین سروے کی رپورٹ

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدارتی انتخابات سے محرم اینچہ کی دستبرداری کے بعد ایک

ایرانی ہیکرز انتہائی جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں : اسرائیلی سائبر کا اعتراف

?️ 11 نومبر 2026سچ خبریں: اسرائیل کے سائبر سکیورٹی چیف یوسی کارادی نے اعتراف کیا

سعودی حکومت نے 2022 کا بجٹ غلط حساب کتاب کی بنیاد پر بند کر دیا

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ایک برطانوی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ

فلسطینیوں پر صیہونی حملوں کے بارے میں بن سلمان کا بیان

?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد نے ترکی کے صدر کے

حریت کانفرنس کے رہنماؤں کشمیر سے متعلق عالمی براداری سے مطالبہ

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و

ٹرمپ امریکی عوام کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے: ہلیری کلنٹن

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے