باجوڑ: دھماکے میں ایف سی اور پولیس کے 4 اہلکار شہید

باجوڑ: دھماکے میں ایف سی اور پولیس کے 4 اہلکار شہید

?️

خیبرپختونخوا(سچ خبریں)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں فرنٹیئر کور اور پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔حالیہ مہینوں میں ملک میں سیکیورٹی فورسزپر حملوں میں اضافہ ہو ا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ کے علاقے ڈبرائی میں آئی ای ڈی دھماکا سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے 28 سالہ لانس نائیک مدثر اور 26 سالہ سپاہی جمشید شہید ہوئے جن کا تعلق بالترتیب کوہاٹ اور کراچی سے تھا۔دھماکے میں 2 پولیس کانسٹیبلز سپاہی عبدالصمد اور سپاہی نور رحمٰن بھی شہید ہوئے۔علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ملک میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ضلع باجوڑ کے ڈی پی او عبدالصمد خان نے ڈان کو بتایا کہ سڑک کنارے نصب بم پاک ۔ افغان سرحد کے قریب تحصیل ماموند کے پہاڑی علاقے میں پھٹا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکا تیر بندہ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ہوا، آپریشن ایک کانٹریکٹر کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد کیا جارہا تھا جس میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جن میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے جمشید اور مدثر جبکہ پولیس کانسٹیبلز نور رحمٰن اور صمد خان شامل تھے۔

قبل ازیں شمالی وزیرستان کے علاقے ہنگو میں واقع چپری وزیران چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں ایک سپاہی شہید ہوا۔عہدیداران کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ساتھ کئی گھنٹے جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے تھل اسکاؤٹس کے 28 سالہ سپاہی وقاص نے جام شہادت نوش کیا۔

 

مشہور خبریں۔

صنعا نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی بربریت میں اضافے سے خبردار کیا ہے

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی عوام اور کاز کی حمایت میں ملک کے مستقل

سعودی عرب امریکی اور صہیونی منصوبوں کی خدمت کر رہا ہے: انصار اللہ

?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے

صیہونی افواج کے ساتھ جھڑپ میں درجنوں فلسطینی گرفتار اور زخمی

?️ 22 ستمبر 2022صہیونی فورسز نے آج جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں

افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر پر بڑا حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 4 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں وزیر دفاع کے قائم مقام کے گھر

السنوار کی شہادت سے حماس کے رہنماؤں کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے ناکام

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ صیہونی

الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں

یمن میں جنگ بندی پر خصوصی مشورہ کا اعلان

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ

’آپریشن رجیم چینج‘ کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا، فواد چوہدری

?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے