ایڈیشنل آئی جی کراچی کا تبادلہ ہو گیا

کراچی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 21 گریڈ کے افسر غلام نبی میمن کے تبادلے کا اطلاق فوری ہوگا ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل کراچی غلام نبی میمن کا تبادلہ کرکے اسپیشل برانچ سندھ میں ایڈیشنل آئی جی تعینات کردیا گیا۔

اس کے علاوہ ایک علیحدہ نوٹیفکیشن میں اسپیشل برانچ سندھ کے افسر عمران یعقوب منہاس کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیا جس کا اطلاق بھی فوری ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی کے مہینے میں وفاق نے حکومت سندھ کو آگاہ کیا تھا کہ اسے وفاقی حکومت کے ایک کام کے لیے کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن کی خدمات درکار ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کردہ مراسلے میں لکھا گیا تھا کہ ‘وفاقی حکومت کے ایک کام کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو غلام نبی میمن (پی ایس پی/گریڈ 21) کی خدمات درکار ہیں’۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ درکار خدمات اس افسر کے لیے بھی ‘فائدہ مند’ ہوں گی کیوں کہ گریڈ 22 میں ترقی کے لیے متنوع تجربے کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر سروسز ‘اہم نکات’ سمجھی جاتی ہے کہا گیا کہ اس لیے حکومت سندھ کے پاس مذکورہ افسر کی اضافی سروسز سے ان کی ترقی کے پہلو متاثر ہوسکتے ہیں۔

خط میں نشاندہی کی گئی کہ حال ہی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے افسران کو ترقی دی ہے اور حکومت سندھ میں متعدد اسامیوں پر ایک گریڈ 21 کا افسر ہے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت کو غلام نبی میمن کی خدمات 22 اپریل 2019 کو حاصل ہوئی تھیں اس وقت وہ انٹیلی جنس بیورو میں کام کررہے تھے اس کے علاوہ انہوں نے برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں 3 سال تک فرائض بھی انجام دیے تھے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں حتمی جنگ بندی اور لبنان کے ساتھ کے ساتھ تنازعات کے بارے میں امریکہ کا کیا کہنا ہے؟

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے حزب

بی بی سی کے بجٹ میں کٹوتی

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:برطانوی حکومت کی سیاسی بحث میں بی بی سی کا بجٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کا اعلان

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز واشنگٹن ڈی سی

سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان سنسنی خیز دوڑ

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے

سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں ایک اور آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

?️ 14 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں

تعلیمی اداروں سے متعلق حکومت سندھ  کے اہم فیصلے

?️ 5 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) طلبا اور تعلیمی اداروں سے متعلق سندھ حکومت نے اہم

الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی

?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں

صیہونی مہنگائی سے پریشان

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی معاشرہ روز مرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے