?️
راولپنڈی(سچ خبریں) محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان انتقال کر گئے، گزشتہ رات ڈاکٹر عبد القدیر خان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں کے آر ایل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ان کی عمر 85 سال تھی اور طبیعت کافی عرصے سے ناساز تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈاکٹر عبدالقدیر کو طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نماز جنازہ آج فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق سیکٹر ایچ 8 قبرستان میں کی جائے گی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعبد القدیر خان کچھ ہفتے پہلے کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے، وہ پہلے الشفا اسپتال اس کے بعد ملٹری اسپتال میں زیر علاج رہے۔ڈاکٹر قدیر کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی تھیں اور کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بعد وہ گھر منتقل ہوگئے تھے۔
ڈاکٹر عبد القدیر خان یکم اپریل 1936 میں بھوپال میں پیدا ہوئے تھے، سنہ 1952 میں وہ خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے کراچی آگئے۔ڈاکٹر عبد القدیر خان نے سنہ 1976 میں ایٹمی پروگرام پر کام شروع کیا، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی انتھک محنت کی بدولت 28 مئی 1998 میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربہ کیا۔ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان میں قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں، ان کی شاندار خدمات پر انہیں نشان امتیاز اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
مشہور خبریں۔
رانا ثناء اللہ کا سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا عندیہ
?️ 13 مئی 2022لندن (سچ خبریں)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق
مئی
ٹرمپ کا امریکی وفاقی عدالت سے عجیب مطالبہ
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف عدالتی مقدمات کے وقت پر
اگست
میرا نہ اخوان المسلمین سے تعلق ہے نہ داعش سے: جولانی
?️ 27 اگست 2025میرا نہ اخوان المسلمین سے تعلق ہے نہ داعش سے: جولانی شدت
اگست
بھارت کو مذاکرات کے لئے مناسب ماحول قائم کرنا ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ
مارچ
ٹرمپ اور چین کی تجارتی جنگ کے چین پر ابتدائی اثرات
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے
اپریل
عمران خان کی گھبراہٹ
?️ 17 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} جو روز مہنگائی کروا ، ٹیکس بڑھا کر،
فروری
افغانستان میں اقوام متحدہ کا دفتر بھی غیر محفوظ، راکٹ حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا
?️ 31 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں افغان حکومت کی کمزوری اور طالبان کی
جولائی
غزہ میں امریکی بموں نے کیا کیا ہے؟ بائیڈن کا اعتراف
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے
مئی