ایوان مکمل نہیں ہوا،مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے،عارف علوی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ایوان ابھی مکمل نہیں ہوا،مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے ، جب تک ایوان مکمل نہیں ہوتا اور قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں تفویض نہیں کی جاتیں اس وقت تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائیگا، تمام سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں مختص نہیں کر دی جاتیں اسمبلی نامکمل رہے گی۔

عارف علوی کی جانب سے سمری منظور ہونے یا مسترد ہونے موقف سامنے آیا ہے ۔ صدر مملکت عارف علوی کو وزارت پارلیمانی امور نے قومی اجلاس کا اجلاس بلانے کی سمری بھیجی تھی جس پر ان کی جانب سے تاحال اب تک دستخط نہیں کئے گئے۔خیال رہے کہ صدرمملکت عارف علوی کو چار دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی، صدر مملکت نے اجلاس بلانے کی سمری پر اب تک دستخط نہیں کئے۔

اس حوالے سے نگران وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ آرٹیکل91کی دفعہ 2 کے تحت 21 دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے، صدراجلاس نہیں بھی بلاتے تو 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہوجائے گا اور 29 فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے عین مطابق ہوگا۔صدر مملکت عارف علو ی کے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہ کرنے ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہناہے کہ صدر عارف علوی نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ 21ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے، 21دن کی آئینی مہلت کے حساب سے 29فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ صدرمملکت نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلاسکتا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کے 21 روز کے اندر اجلاس بلایا جانا لازم ہے، 21 روز 29فروری کو مکمل ہونا ہیں۔

مشہور خبریں۔

جنوبی شام میں امداد کی تقسیم میں اسرائیل کی فریب کاری 

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد حکومت کے گرنے کے بعد

عمان میں JICA کی سرگرمیاں؛ ترقیاتی تعاون یا جاپان کا اسٹریٹجک نفوذ؟

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:جاپان کی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی JICA کی عمان میں سرگرمیاں

جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ بھارت کا کشمیر پر غیرقانونی قبضہ ہے۔ پاکستان

?️ 27 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم

’مقصد الیکشن سے روکنا ہے، ’فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 15 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے

ایئرپورٹ پر کوورنا مریضوں کی نشاندہی  کیلیے انوکھا طریقہ

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)بیرون ملک سے آنے والے کورونا مریضوں کی نشاندہی کے

سلطنت تک پہنچنے کے بعد بن سلمان سے صیہونیوں کی پہلی توقع

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کو

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کا اسرائیلی قوانین کے تحت کام کرنے سے انکار

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور کام کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے