این اے 130: نواز شریف کی انتخابی کامیابی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

?️

لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی این اے 130 سے انتخابی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا گیا۔

میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل احمد اویس اور رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی نواز شریف کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

یاد رہے کہ 10 فروری کو لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔

13 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے یاسمین راشد کی این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی تھی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

14 فروری کو الیکشن کمیشن نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں این اے 130 لاہور سے نواز شریف ایک لاکھ 79 ہزار 310 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد ایک لاکھ 4 ہزار 485 ووت لے کر دوسرے نمبر پر تھیں۔

مشہور خبریں۔

پرویز رشید کی اپیل مسترد، سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا دروازہ بند

?️ 23 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں نے کاغذات

لاہور کی شوبز انڈسٹری میں پروفیشنل ازم کی کمی ہے، بشریٰ انصاری

?️ 10 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ

نور الحق قادری سانحہ یتیم خانہ چوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی

?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری نے سانحہ یتیم

ایران کے اسلامی انقلاب نے خطہ کی سیاسی اکائیاں بدل دی ہیں:ترک تجزیہ کار

?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:ترکی کے تجزیہ کار رمضان بورسا نے ایران کے اسلامی انقلاب

کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے

?️ 25 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں

ٹرمپ کی دہشت گرد حکومت کا امریکی عوام کے نام سپاہ کے روشن پیغام پر غصہ

?️ 1 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکہ کی دہشت گرد حکومت کا اس ملک کے عوام

شام کے واقعات امریکی اور صہیونی سازشوں کا نتیجہ

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای سے آج 21

اسرائیلی مظاہرین کا نیتن یاہو سے مطالبہ

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی شہریوں نے ایک بار پھر نتن یاہو کے استعفے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے