این ایس سی کے دونوں اعلامیوں کے بعد سازش کی تصدیق ہو چکی:گورنر پنجاب

?️

لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے دونوں اعلامیوں کے بعد سازش کی تصدیق ہو چکی ہے۔
گورنر پنجاب نے سازش کے کرداروں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھا جائے کیوں اور کیسے آرٹیکل 9 کی آئین شکنی کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عدلیہ کی عزت و وقار اور آزادی، معزز ججز کے کردار اور فیصلوں پر منحصر ہوتی ہے، عوام نے عدلیہ کی آزادی اور انصاف کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو جج عدلیہ کی عزت کیلئے پریشر کے باوجود کوئی غیر آئینی فیصلہ نہیں دیتے قابل تعریف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افراد کی غلطی، حماقت یا قانون شکنی سے پورے ادارے کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی سے گریز ملک اور اس ادارے سے غداری ہے۔اس سے قبل گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا تھا کہ وہ بطور گورنر لاہور ہائی کورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سازش کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، آج عمران خان کے خلاف سازش ہوئی اور ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا۔ہم توقع کر رہے تھے کہ ان کے حلف لیتے ہی آٹھ 10 ارب ڈالر قومی خزانے میں آجائیں گے۔عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ پنجاب کا بحران سب کے سامنے ہے، پہلے دن سے جب سابق وزیراعظم نے گورنر کے طور پر نامزد کیا تو کام شروع کر دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک انوکھے لاڈلے کے ہاتھوں پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ یرغمال بنا ہوا ہے۔ شہباز شریف کو نصیحت کی کہ اپنے بیٹے کو سمجھائیں، اگرآپ نے انہیں اپنے وزارت اعلی کے دور میں ہی روک دیا ہوتا توآج صوبے میں یہ بحران نہ ہوتا، میں نے پہلے بھی کہا کہ یہ آئینی اور قانونی طریقے سے انتخابات لڑ کر آئے تو میں خود اس کا حلف لوں گا۔

مشہور خبریں۔

مشہور روسی مفکر کا عالم اسلام کے نام پیغام

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: مشہور روسی مفکر اپنے ایک پیغام میں نے اسرائیل کے

200 امریکی افغانستان چھوڑنے کے خواہاں

?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ 300 سے

تل ابیب کا امریکہ سے ایران کے خلاف علاقائی اتحاد تشکیل دینے کا مطالبہ

?️ 14 جون 2022سچ خبریں:  اسرائیل کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے آج منگل کو

پاکستان اورامریکاکےتعلقات بہت پرانےہیں

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے امریکی ادارہ برائے امن

لبنان کے خلاف جنگ کو روکنے کے بارے میں صیہونیوں کا دعویٰ

?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yediot Aharonot نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے حوالے سے

نتن یاہو کو ووٹ دینے والے ذہنی مسائل کا شکار ہیں: صہیونی میڈیا

?️ 18 جون 2026سچ خبریں: ایک صہیونی میڈیا نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو پر سخت

ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹر اتوار اور سرکاری چھٹی  والے دن بند رہیں گے

?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے