ایمنڈ نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز( ایمنڈ) نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا۔

ملک میں میڈیا کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے ایمنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا جس میں آزادی اظہار رائے پر پابندیوں، صحافیوں کے خلاف قائم مقدمات پیکا آرڈیننس، سوشل میڈیا پر غیر ضروری پابندی، انٹرنیٹ کی بندش، مبہم شقوں کی آڑ میں پیمرا کے غیر قانونی نوٹسز اور میڈیا اداروں کو کاروباری نقصان پہنچانے کے حربوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایمنڈ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، ٹیلی ویژن چینلز پر دباؤ کا مقصد میڈیا کو زیادہ سے زیادہ کنٹرول کرنا اور اختلاف رائے کو خاموش کرنا ہے، صورتحال کی یکطرفہ عکاسی میڈیاکی ساکھ کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔

ایمنڈ کا مزید کہنا تھا کہ پیمرا ربر اسٹیمپ کے طور پر کام کررہا ہے جو ٹیلی ویژن چیلنجز کو دباؤ میں لانے کے لیے ہر روز غیر قانونی نوٹسز جاری کررہا ہے، سوشل میڈیا پر اخلاقی اور قانونی پابندیوں کی آڑ میں صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے خلاف نوٹسز جاری کرنے اور مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ اُنہیں ڈرا دھمکا کر مطلوبہ مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔

اپنے بیان میں ایمنڈ کا کہنا تھا دوسری طرف انٹرنیٹ سروسز کی بندش، تعطل اور سوشل میڈیا ایپس میں خلل کے باعث صحافی اور میڈیا ادارے براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔

ایمنڈ نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ ادارتی پالیسیوں کی ناپسندیدگی کے باعث بعض میڈیا اداروں کے اشتہارات کی بندش کی صورت میں اُنہیں کاروباری نقصان پہنچانے کے سلسلے کا بھی آغاز ہوا ہے جس سے میڈیا ادارے اور صحافی براہ راست متاثر ہوں گے۔

ایمنڈ نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹیلی ویژن چینلز کے بائیکاٹ کو غیر جمہوری رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے سب سے زیادہ نقصان جمہوریت اور سیاسی جماعتوں کو ہی ہوا ہے لہذا ماضی کی غلطیوں سے سب کو سبق سیکھنا چاہیے۔

ایمنڈ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت دیگر سیاسی قائدین سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کی صوتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیں کیونکہ اس کی براہ راست ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

ایمنڈ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے جائزے کے بعد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) ، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) ، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) اور پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن(پی بی اے) سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جاسکے۔

مشہور خبریں۔

سردار سلیمانی عالمی اور انسانی نمونہ 

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں مزاحمتی اجتماعات کے نمائندے اور رابطہ کار نضال عمار 

مزدوروں کو کم اجرت،ملازمت کے عدم تحفظ جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان ورکرز فیڈریشن

?️ 1 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ورکرز فیڈریشن  نے مزدوروں کے عالمی دن

الحشد الشعبی کی عراقیوں سے شہید امام خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی اپیل 

?️ 6 جولائی 2026سچ خبریں:حشد الشعبی نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے، شہید

انصار اللہ: "حضرموت” کے واقعات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طاقت کی تقسیم کی جنگ ہے

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے ایک سرکردہ رکن حزام الاسد نے جنوبی

بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے گرین زون

امریکہ، اسرائیل اور ترکی کی مدد سے دہشت گردوں نے دوبارہ سر اٹھایا:عرب نیشنل کانفرانس

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:عرب نیشنل کانفرانس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ

حکومت جسے چاہے آرمی چیف مقرر کرے اہم تعیناتی پر عمران خان کا نیا مؤقف

?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے آرمی چیف کے انتخاب سے قبل مشاورت کا

پاکستان کی آبی منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کو 30 کروڑ ڈالر کی درخواست

?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے کرم تنگی انٹیگریٹڈ واٹر ریسوس ڈیولپمنٹ منصوبے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے