🗓️
کراچی: (سچ خبریں) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے اور اسی لیے ایم کیو ایم نے 1988 کے انتخابات میں غریب نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجا تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ پروگرام میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ارادے کے ساتھ آئے ہیں اور ہم بھی ارادے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، امید ہے کہ آپ سب بھی نئے لوگوں کو تنظیم میں شامل کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے چار صوبے ہیں جن کی شناخت لسانی ہے، ان صوبوں کی تقسیم انگریز کر کے گیا ہے اور آپ کا حکمران چاہتا ہے کہ قوم عقیدے، مذہب اور مسلک کے نام پر تقسیم رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھٹو صاحب 1973 میں پنجاب کی حمایت سے جیتے تھے اور حکومت بنائی تھی مگر انہوں نے پنجاب میں کوئی پیکیج نہیں دیا بلکہ سندھ میں دیا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پنجاب میں شہروں اور دیہات میں پنجابی بولنے والے رہتے ہیں، سندھ میں صورتِ حال مختلف ہے، ہم مصلحتاً بھی منافقت نہیں کرنا چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دو قومیں رہتی ہیں، ایک ظالم اور دوسری مظلوم اور ایم کیوایم پاکستان نظام دشمن جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1987 میں بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم نے دو شہروں سے حصہ لیا اور کامیاب ہو گئی، 1988 کے انتخابات میں بڑے بڑے لوگ ایم کیوایم میں شامل ہوئے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے، اسی لیے ایم کیو ایم نے 1988 کے انتخابات میں غریب نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجا تھا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے مستقبل کے لیے واشنگٹن کے خواب
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:واللا نیوز نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں اعلان
دسمبر
مغرب یوکرین میں تنازعہ جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے: ماسکو
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے کہا
جون
حکومت کا منی بجٹ کے ذریعے 80 ارب کے ٹیکس عائد کرنے کی رپورٹس مسترد
🗓️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) محکمہ خزانہ نے منی بجٹ کے ذریعے 80
اگست
سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک برآمد کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کر لیں
🗓️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مارچ
امریکی طلباء کا اتنا شدید احتجاج کیوں؟
🗓️ 1 مئی 2024سچ خبریں: امریکی یونیورسٹیوں میں پولیس کا تشدد برداشت کرنے والے طلباء
مئی
رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
🗓️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے
ستمبر
روس یوکرین جنگ میں مصر کو 7 ارب ڈالر کا نقصان
🗓️ 16 مئی 2022سچ خبریں: مصری وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ روس کی یوکرین کے
مئی
شہباز شریف 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب
🗓️ 11 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف 174 ووٹ
اپریل