ایم کیو ایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبر بے بنیاد ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ

ضیا لنجار

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کسی بھی سیاسی رہنما کی سیکیورٹی ختم کرنے یا کم کرنے سے متعلق نہ کوئی ہدایت جاری کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تجویز زیرغور ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کی سیکیورٹی معمول کے مطابق برقرار ہے، انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ کسی خاص سیاسی جماعت یا شخصیت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ضیاء لنجار نے کہا کہ سیکیورٹی ایک حساس معاملہ ہے جسے سیاسی بیانات یا قیاس آرائیوں کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ غیر مصدقہ اور من گھڑت خبروں سے اجتناب کریں اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں تمام سیاسی اور عوامی شخصیات کی سیکیورٹی کا جائزہ سیکیورٹی ادارے پیشہ ورانہ بنیادوں پر لیتے ہیں اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا۔

مشہور خبریں۔

سعودی اتحاد کی اپنے ہی ٹھکانوں پر بمباری

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی ایک نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ

یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی

صوبائی بیوروکریٹس کی ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آل پاکستان صوبائی سول سروسز ایسوسی ایشن (اے پی

امریکی یہودی تاریخ داں کا صیہونیوں کے بارے میں اظہار خیال

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: مشہور امریکی یہودی مورخوں میں سے ایک نے غزہ کے

مقبوضہ کشمیر کے نیلسن منڈیلا ڈاکٹر قاسم فکتو کی غیر قانونی نظربندی کو 31سال مکمل

?️ 6 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

مغربی پابندیوں کا ہمیشہ الٹا اثر

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںآسٹریلوی اسٹریٹیجک پالیسی کے ایک سینٹر کا کہنا ہے کہ تاریخ

کورونا: بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری

?️ 12 جون 2021  اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی

نائن الیون حملے کی بیسویں برسی کے موقع پر سعودی عرب کے خلاف شکایت کا سنگین مرحلہ

?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:جیسے جیسے نائن الیون کے دہشت گردانہ حملے کی بیسویں برسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے