ایم کیو ایم اور ن لیگ کی بیٹھک,سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور پر گفتگو

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم اور ن لیگ کی بہادر آباد میں اہم سیاسی بیٹھک ہوئی۔ملاقات میں ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن )شہباز شریف کی قیادت میں (ن )لیگ کا وفد کراچی میں ایم کیو ایم کے بہادر آباد میں واقع مرکز پہنچا اور نواز شریف کا پیغام پہنچایا ۔

کراچی کے دورے پر آئے ہوئے شہباز شریف ایم کیوایم کے مرکز پہنچے جہاں انہوں نے ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے مصطفی کمال، فاروق ستار، امین الحق، نسرین جلیل، انیس قائم خانی و دیگر شریک ہوئے۔

(ن )لیگ کے وفد میں ایاز صادق، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، بشیر میمن، نہال ہاشمی، علی اکبر گجر دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف کا سلام اور خصوصی پیغام متحدہ کی قیادت کو پہنچایا۔ این اے 242 سمیت دیگر نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان ایک اور ملاقات شیڈول ہے، اگلی ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ شہباز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اپنے دوستوں سے ملنے آیا ہوں، نواز شریف کا پیغام اور سلام لایا ہوں۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے این اے 242 کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف نے اپنے دور میں کراچی کا امن بحال کیا!کراچی اور اندرون سندھ میں جلد انتخابی مہم شروع ہو گی، 2018 میں بدترین دھاندلی کے ذریعے ڈبے بدلے گئے، آر ٹی ایس بند کیا گیا۔2018 الیکشن میں جعلی مہریں لگائیں گئیں، مجھے چند ہزار ووٹوں سے ہرایا گیا، 2018 میں جسے ممبر بنایا گیا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہنا، آپ بہتر جانتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

خطے کے مستقبل کے لیے نیتن یاہو کے منصوبے ایک سراب کی مانند

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی سرزمین پر فلسطینی ریاست کے قیام کے

روس نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️ 17 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں)  روس نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے

کیا امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کسی کام آئیں گے؟

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اعلان کیا کہ

حلب میں آشوب کا مقصد کیا ہے؟

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت صرف محورِ مزاحمت کے خلاف اپنی قوت مدافعت کو

سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا

?️ 9 مئی 2025نارنگ منڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون

فرانس اور الجزائر کے تعلقات کیوں کشیدہ ہیں؟

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: فرانس اور الجزائر کے درمیان تعلقات 2019 کے بعد سے

شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

?️ 19 ستمبر 2022لندن: (سچ خبریں) اگلے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بڑھتی قیاس

حمزہ علی عباسی نے آئٹم سانگز کو خواتین کی توہین قرار دیا

?️ 30 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے