ایف بی آر کا ٹیکس مقدمات میں کمی لانے کے لیے اقدام

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر  نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیکس وصول کرنے کے لیے کوئی بھی کارروائی شروع کرنے سے پہلے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو مناسب وقت دیا جائے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق قانونی مقدمات کو کم کرنے کے مقصد سے لیے جانے والا یہ قدم ایک منصفانہ اور متوازن ٹیکس نظام کے لیے ایف بی آر کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے یہ ہدایت اٹارنی جنرل پاکستان (اے جی پی) کے دفتر سے بھیجے گئے خطوط کے جواب میں سامنے آئی ہے، جس میں ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے قانونی شعبے میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

خطوط میں نشاندہی کی گئی کہ اسٹے پٹیشنز بنیادی طور پر ٹیکس دہندگان کی اپیلیں کمشنر کے سامنے نا سنی جانے اور نا ہی ان پر غور کیے جانے کی وجہ سے دائر کی جاتی ہیں اور محکمہ ٹیکس دہندگان کو اس طرح کا حکم جاری کیے بغیر آرڈر ان آرڈر پاس کرنے کے فوری بعد ان کے کھاتوں سے رقم نکال لیتا ہے۔

انکم ٹیکس قانون میں ایک ایسی شق موجود ہے جو ٹیکس دہندگان کو وصولی کا عمل شروع ہونے سے پہلے ٹیکس ادا کرنے کا وقت دیتا ہے، تاہم، نہ تو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور نہ ہی فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں ایسی کوئی شق شامل ہے۔

ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کے تمام چیف کمشنرز کو سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کے تحت ریکوری انٹیمیشن نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے، جو کسی بھی ریکوری کارروائی سے کم از کم سات دن پہلے جاری کیا جانا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

میں بہت جلد لندن جارہی ہوں:مریم نواز

🗓️ 4 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز

انگلینڈ ایک ناکام ملک ہے: لز ٹرس

🗓️ 21 فروری 2025سچ خبریں: انگلستان کی سابق وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنے ایک نوٹ

امریکا میں پاکستان کی سفارتی جائیداد سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو فروخت

🗓️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کی جائیداد کے

امریکہ کا وسیع اثر و رسوخ عرب لیگ کے راستے سے ہٹنے کا سبب

🗓️ 21 مئی 2023سچ خبریں:انصار اللہ سے وابستہ یمن کی قومی نجات کی حکومت کی

ایران-امریکہ مذاکرات کیسے ہونا چاہیے؟ صیہونیوں کی خام خیالی

🗓️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کے حوالے

پیوٹن نے روس میں قرآن کی بے حرمتی کو جرم قرار دیا

🗓️ 29 جون 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں روسی

کابل میں دھماکہ؛طالبان کے اہم رہنما ہلاک

🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیخ رحیم اللہ اسکول میں ہونے

جرمن شہری بڑھاپے میں غربت سے خوفزدہ

🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:بہت سے جرمن شہریوں کو خدشہ ہے کہ ان کی قانونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے