?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائلرز کیخلاف 14 اکتوبر کے بعد کارروائی کا عندیہ دیدیا، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں صرف چھ دن باقی رہ گئے، ترجمان ایف بی آر نے خبردار کیا ہے اگر 14 اکتوبر تک نان فائلرز نے گوشوارے جمع نہیں کرائے، تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ان کے جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی، موبائل سمز کی بندش اور بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کا بھی آپشن موجود ہے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم جولائی سے اب تک تین لاکھ 92 ہزارا 884 نئے افراد نے بھی ٹیکس نظام میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ 14 لاکھ 80 ہزار 545 افراد نے اپنی قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 40 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 105 ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس بھی جمع ہو چکا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد میں انیس لاکھ 74 ہزار 344 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی تھی۔
ایف بی آر نے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاتھا۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوی ایشنز کے مطالبے پر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شہری 14 اکتوبر تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔ اس سے قبل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ گوشوارے جمع کرانے میں سسٹم پر بہت بوجھ بڑھ گیا تھا اس لئے وزیر اعظم شہباز شریف کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی گئی تھی۔ ایف بی آر کے مطابق 28 ستمبر تک تقریباً 29 لاکھ گوشوارے جمع ہوچکے تھے ۔


مشہور خبریں۔
جاپان نے مشرقی ایشیا میں ممکنہ جنگ سے خبردار کیا
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: جاپانی وزیر اعظم Fumio Kishida نے آج اتوار کو خبردار
مئی
ریاض اور آنکارا کا تعاون کے نئے دور کے آغاز پر زور
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: ولی عہد محمد بن سلمان نے بدھ کی رات
جون
جنوبی اور مشرقی لبنان کے خلاف صہیونی جارحیت کا سلسلہ جاری
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکومت نے جنوبی لبنان کے ضلع
جون
اسرائیل میں تعطل کا تسلسل؛ صیہونی نیتن یاہو کے پاگل پن کا شکار
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: منگل کے روز جب امریکی صدارتی انتخابات جاری تھے، اسرائیلی
نومبر
صیہونی اخبار نے لیا نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے گذشتہ دو سالوں کے دوران حکومت میں
اپریل
پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؛کرملین کا بیان
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی صدارتی دفتر (کرملین) نے کہا کہ پیوٹن نے بحیرہ
مارچ
ترکی میں زلزلہ متاثرین کی تعداد 48 ہزار تک پہنچ چکی ہے:ترک صدر
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے نے اعلان کیا کہ اس ملک میں
مارچ
امریکی فضائیہ ناکارہ اور کمزور ہو چکی ہے: ہیریٹیج
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2022 میں امریکی فوجی طاقت کے انڈیکس پر اپنی تازہ
اکتوبر