?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایف بی آر میں کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ حکومت کے لیے باعث اطمینان ہے، وفاقی حکومت اور وہ خود حکام کی طرف سے لیے گئے اصلاحاتی اقدامات کی مکمل حمایت اور تحفظ کریں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مجوزہ اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے نئی مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں اپنا ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا ہے، آئندہ مہینوں میں بھی مکمل ہدف حاصل کرنے کی توقع ہے، ملک بھر میں کسٹم کلیئرنس کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ سٹیشنز کا قیام ترجیحی بنیاد پر جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اصلاحات کی راہ میں سرخ فیتے اور ادارہ جاتی رکاوٹیں ختم کر کے اصلاحات کے مستقل نفاذ کو یقینی بنائیں، کسٹم کلیئرنس میں انقلابی اصلاحات کی ملک بھر میں یکساں اور موثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسٹم کلیرنس کے اصلاحاتی ایجنڈا میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے اداراجاتی کارروائیوں میں درکار وقت کو کم سے کم کیا جائے، ایف بی ار اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس کلیکشن کے ثمرات کو ائندہ مالی سال میں برقرار رکھنے کے لیے وفاق اور صوبے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی سے کام کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں پہلے سے عائد کردہ ٹیکسز کا موثر اور عمدہ نفاذ ٹیکس کلیکشن کو مزید بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافے کے لیے ایف بی آر، متعلقہ وفاقی ادارے اور صوبوں کی مشاورت سے اسٹریٹجی بنائیں، ایف بی ار کے آئندہ مالی سال کے ٹیکس کلیکشن اور دیگر اصلاحاتی اہداف کے منظور شدہ مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور کسٹم کلیئرنس کے اصلاحاتی نظام سے عوامی آگاہی کے لیے دونوں ادارے وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے اپنی استعداد کار کو بڑھائیں ۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے فانئنس بلال اظہر کیانی، اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیئرمین ایف بی آر سمیت متعلقہ سرکاری افسران اور عہدے داران نے شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن انتظامیہ کا تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے پر غور
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت اور جزیرے پر علیحدگی پسندانہ
اگست
برکینا فاسو میں بڑا دہشت گردانہ حملہ، سینکڑوں افراد ہلاک، ملک بھر میں تین دن تک سوگ کا اعلان کردیا گیا
?️ 6 جون 2021برکینافاسو (سچ خبریں) مغربی افریقا کے ملک برکینافاسو میں دہشت گردوں نے
جون
عمران خان پر حملے کے مقدمے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی جی پنجاب پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم
نومبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کی گستاخانہ واقعے کی مذمت، مجرم طالب علم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ
?️ 7 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
طوفان الاقصی کے 230ویں دن غزہ میں کیا ہوا
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں طوفان الاقصی کی جنگ کے 230ویں دن مزاحمتی
مئی
اسرائیل کو پہلی بار پتہ چل رہا ہے بمباری کیا ہوتی ہے،مفتی تقی عثمانی
?️ 17 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ
جون
نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی کے لیے شاباک کی خصوصی سکیورٹی تدابیر
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ادارے شاباک نے قابض وزیر اعظم نیتن یاہو
جون
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 60 فیصد کمی
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں: پاکستان کی مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ ملک
مئی