ایف آئی اے نے پاکستان سے باہر رہنے والے تمام پاکستانی نژاد تارکین وطن کو خبردار کر دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی تحقیقاتی ادارہ ،ایف آئی اے نے پاکستان سے باہر رہنے والے تمام پاکستانی نژاد تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیرون ملک رہتے ہوئے پاکستان میں افراتفری پھیلانے سے باز رہیں اور جارحانہ سوشل میڈیا پوسٹس اور فتنہ انگیزی سے گریز کریں.

ایف آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ 7نکاتی پریس ریلز میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کا مطالعہ کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس خلاف قانون نہیں ہیں۔

پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ایسے افراد کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کیا جاسکتا ہے یہ انتباہ قانون شکن کے لئے ہے قانون کی پاسداری کرنے والوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں. قبل ازیں ترجمان نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے خلاف مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف ویڈیوز اور بیانات نشر کرنے پر انکوائری شروع کر دی ہے ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم ریاستی اداروں کے حوالے سے جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث ہیں اور ان کے لگائے گئے الزامات مسلح افواج کے اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کی واضح کوششیں ہیں.

ترجمان نے کہا کہ سمیع ابراہیم نے بیرون ملک رہ کر میڈیا کے ذریعے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی ہے ان کے پاس انکوائری میں اپنا دفاع کرنے کا موقع ہے اور اگر وہ اپنا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئے تو انکوائری بند کر دی جائے گی اگر جرم ثابت ہوا تو ان کے خلاف ایف آئی آر کے ذریعے مقدمہ درج کیا جائے گا اورجب ممکن ہوا گرفتار کرکے عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا. ترجمان نے کہا کہ چونکہ وہ بیرون ملک ہیں اس لیے ان کے خلاف انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کیا جائے گا اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ای سی ایل میں ڈالا جائے گا.

مشہور خبریں۔

۷ اکتوبر کی ناکامی کو چھپانے کی نیتن یاہو کی ناکام کوشش

?️ 18 نومبر 2025 ۷ اکتوبر کی ناکامی کو چھپانے کی نیتن یاہو کی ناکام

جان بولٹن نے روسی حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کیا

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکی قومی سلامتی کے

ہزاروں فلسطینی مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شریک

?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت تحریک کی فتح کے موقع

عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ اسلام فوبیا کارروائیوں کو روکے: پاکستان

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے

مبینہ بیٹی چھپانے کا معاملہ، نااہلی کیس میں عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت

?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کوکاغذات میں

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اور راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع

?️ 7 جنوری 2022گلگت (سچ خبریں)  قراقرم ہائی وے پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے

ٹرمپ کے بڑھتے حملے بھی ایران کو مطالبات ماننے پر مجبور نہیں کر سکیں گے: روئٹرز

?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں:روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران

امریکا کی داخلی سلامتی پر سیاسی کشمکش، افغانستان سے انخلا کے بعد مشتبہ دہشت گردوں کے داخلے کا دعویٰ

?️ 15 دسمبر 2025 امریکا کی داخلی سلامتی پر سیاسی کشمکش؛ افغانستان سے انخلا کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے