?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہ تمام ڈیجیٹل لین دین پر یکساں 5 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرے تاکہ ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای کامرس پلیٹ فارمز کو فروغ دیا جا سکے، نقدی سے متعلقہ غیر مؤثر طریقہ کار کو کم کیا جا سکے اور معیشت کو دستاویزی شکل دی جا سکے۔
اپنی حالیہ رپورٹ بہ عنوان ’ پاکستان کا ڈیجیٹل ایکو سسٹم’ میں، جو گزشتہ روز جاری کی گئی، اے ڈی بی نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر پر بھاری اور غیر مستقل ٹیکس غیر ملکی سرمایہ کاری، ترقی اور ڈیجیٹل خدمات کے پھیلاؤ کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے’ پاکستان کے ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو زیادہ ٹیکسیشن سے بڑا چیلنج درپیش ہے، اس شعبے پر وفاقی اور صوبائی سطح پر عائد ٹیکس دنیا اور خطے میں سب سے زیادہ ہیں اور ٹیکس پالیسیاں عام طور پر مستقل نہیں رہتیں۔’
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’ سروس فراہم کرنے کی لاگت ڈیجیٹل تقسیم کو مزید بڑھا دیتی ہے، خاص طور پر خواتین اور پسماندہ طبقات کے لیے، جو انٹرنیٹ تک رسائی میں غیر متوازن مالی اور ثقافتی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔’
رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر ’ آمدنی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا شکار ہے، جو ایک مشکل کاروباری ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔’
رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ حکومت کو سرمایہ کاروں اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ دوبارہ بات چیت پر توجہ دینی چاہیے تاکہ ان کے خدشات دور کیے جا سکیں اور ملک میں سرمایہ کاری اور آپریشن کے لیے مراعات اور سہولت فراہم کی جا سکے۔
اپنی سفارشات میں اے ڈی بی نے کہا کہ ’ تمام براہ راست اور بالواسطہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر ٹیکسز کو معقول بنایا جائے، انہیں دیگر ممالک کے مقابلے میں مسابقتی بنایا جائے، اور کم از کم 10 سال کے لیے اس شعبے کے ٹیکس ریٹس کو مقرر کیا جائے۔’
پاکستان میں اس وقت 56.5 فیصد براڈ بینڈ کوریج ہے اور 137 ملین سبسکرپشنز ہیں، رپورٹ کے مطابق ہر صوبہ انٹرنیٹ سروس کے استعمال پر 19.5 فیصد ریگریسو سیلز ٹیکس عائد کرتا ہے، جو کسی بھی دیگر سروس کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ’زیادہ سرمایہ کاری کی لاگت، ریگولیٹری رکاوٹیں، مہنگے اور پیچیدہ رائٹ آف وے (RoW) انتظامات، اور زیادہ و غیر متوقع ٹیکس پاکستان کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں نئی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔’
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی صارف اوسط آمدنی دنیا میں سب سے کم ہے، جس کی وجہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں میں شدید مسابقت ہے، اور آپریٹرز اور ٹیلی کام کمپنیوں کی آمدنی حقیقی معنوں میں کم ہوتی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پورے ملک میں فی میٹر رائٹ آف وے (RoW) فیس کو معقول بنایا جائے اور طویل مدت کے لیے اس میں بتدریج اضافے کا قابل پیش گوئی نظام بنایا جائے تاکہ ٹیلی کام کمپنیاں اپنی انفرااسٹرکچر (جیسا کہ فائبر آپٹک کیبلز، موبائل ٹاورز وغیرہ) کی تنصیب اور دیکھ بھال کر سکیں۔
رپورٹ میں مزید سفارش کی گئی ہے کہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر منصوبوں میں ابتدائی مرحلے کی سرمایہ کاری کو ترجیح دی جائے، مقامی سطح پر اسمارٹ فونز کی تیاری کو فروغ دیا جائے، اور مقامی طور پر تیار کردہ اسمارٹ فونز کی برآمدات پر 3 فیصد ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ الاؤنس فراہم کیا جائے۔
اے ڈی بی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی ترقی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی ) کے نفاذ کے لیے ایک مضبوط قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ انٹرنیٹ تک رسائی اور ڈیوائس کی ملکیت کو بڑھایا جائے، خاص طور پر خواتین کے لیے، مقامی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر خصوصی پی پی پی پروگرام تیار کیے جائیں، اور شہریوں کو کم قیمت یا آسان اقساط پر اسمارٹ فونز فراہم کیے جائیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر سے منسلک بیانیے کیساتھ دنیا سے مخاطب ہے۔ حنا ربانی کھر
?️ 9 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا
جون
ٹک ٹاک کا 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے بیوٹی فلٹرز ختم کرنے کا اعلان
?️ 2 دسمبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اعلان
دسمبر
صیہونی حکومت کے خلاف ترکی کا کردار
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:ملزم کی کرسی پر اسرائیلی حکومت؛ یہ عنوان ترکی کے کئی
جنوری
افغان حکام کا کابل میں موبائل چیک پوسٹوں کا قیام
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے دارالحکومت کابل میں سکیورٹی
جولائی
امریکہ اور مغرب، شامی عوام کے لیے رونے کا ڈراما کرتے ہیں
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: محکمہ خارجہ کے ایک ذریعے نے امریکہ اور مغرب کے
مارچ
پوپ فرانسس کو معزول کرنے کی سازش
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:ایک گمنام پادری کا کہنا ہے پوپ بینیڈکٹ XVI کی موت
جنوری
ایک وقت میں فلاپ شخص کہا گیا، سب نے تعلق توڑ دیے تھے، جاوید شیخ
?️ 4 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار جاوید شیخ نے
ستمبر
اسلام آباد: عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر
مارچ