ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا و گلگت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تعاون کی پیشکش کی۔

سکندر مومنی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہیں، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر بہت افسوس ہوا، جس میں سیکڑوں افراد اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے، ہم پاکستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیلاب زدگان کیلئے مدد کی پیشکش اور اظہار یکجہتی پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان میں ہولناک تباہی کا پیش خیمہ بن رہی ہیں، تاریخ میں پہلی بار پاکستان اس خطرناک موسمیاتی صورتحال سے گزر رہا ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فیلڈ میں ہیں اور متاثرین کی بحالی و ریلیف اولین ترجیح ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں بحرینی وزیر نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بحرین پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب

?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائن ( پی

شاہ رخ والد سے آکر ملے اور کہا آپ کو فالو کرتا ہوں، ربیکا خان

?️ 14 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹک ٹاکر و اداکارہ ربیکا خان نے کہا ہے

2022 کا امریکی دفاعی بجٹ  اسرائیل کو داعش کے نام پر

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:  اس ہفتے کے شروع میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے

امریکی پولیس طلباء کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟؛ سی این این رپورٹ

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: سی این این کا کہنا ہے کہ غزہ کے حامی

حزب اللہ کی شکست ایک خیالی جنگ سے زیادہ کچھ نہیں: صہیونی افسر

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:ایک صیہونی افسر نے عبرانی ویب سائیٹ پر صیہونی حکومت کے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ پر آذربائیجان جائیں گے

?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر آذربائیجان

حکومت کسی کی بھی ہو، معاشی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، وزیر خزانہ

?️ 7 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

ترکی کی بیت المقدس کے ساتھ غداری

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر کی صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے