ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالرز بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، دو طرفہ تجارت کے دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملک تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے، ایران اور پاکستان ایس سی او اور ای سی او فورم پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہیں، پاکستان کے تمام معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔

مشہور خبریں۔

ماہرہ خان نے ڈہرکی ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

?️ 8 جون 2021کراچی (سچ خبریں) گزشتہ روز سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی

اسرائیل کی داخلی سلامتی کونسل کے سربراہ سے پوچھ گچھ

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا

بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابی دھاندلی کے لئے اخوان کو بحال کررہی ہے: محبوبہ مفتی

?️ 11 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

اپنے تیل اور گیس کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے:یمنی وزیر دفاع

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع نے اس بات

امریکی جنگی طیارہ F-47؛ ٹرمپ کے شور سے ناکامی کی دہلیز تک

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:F-47 امریکی نسل ششم جنگی طیارے کی تیاری کے باوجود، اخراجات،

افغانستان میں امن واستحکام سے پورا خطہ مستفید ہوگا

?️ 29 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

متحدہ عرب امارات صدمے میں؛ کیا یمنی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی؟

?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں:  گزشتہ ہفتے پیر کی صبح اماراتی عوام کو اچانک خوفناک آوازوں

بائیڈن کے دورے کے دوران سعودی صیہونی دوستی کے لیے اقدامات کے اعلان کا امکان

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:بائیڈن کی سعودی عرب کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے