ایران کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تشکر

شہبازشریف سید علی خامنہ ای

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای سے تہران میں ملاقات ہوئی، ایران کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تشکر کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے رہبرِ اعلی آیت اللّٰہ خامنہ ای سے تہران میں ملاقات ہوئی، ایران کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم پر بریفنگ دی، ملاقات میں پاک ایران اسٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای مسلم دنیا کی ایک عظیم شخصیت ہیں، امتِ مسلمہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی رہنمائی اور سرپرستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ پاکستان کا اسلامی دنیا میں خاص مقام ہے، غزہ میں صیہونی طاقت کے جرائم روکنے کے لیے پاک ایران کو مل کر مؤثر طریقے سے کام کرنا چاہیے۔ اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو بھارت کی توسیع پسندانہ عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے، پاکستان ایران کے ساتھ تذویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے پرعزم ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جوہری مذاکرات میں ایرانی قیادت کی بصیرت کی تعریف کی، شہباز شریف نے علامہ اقبال سے رہبرِ اعلیٰ کی محبت کا خصوصی ذکر کیا اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے وزیراعظم کی خطے میں امن کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اعلامیے کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر اعظم کے ہمراہ تھے، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

ایران کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر سطح پر پہنچ چکی ہے :امریکی اخبار

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی اخبار نے تہران کی "بے قابو میزائل صلاحیت” کے عنوان

آرمی چیف سے یورپی یونین کے نمائندے ایمون گلمور کی ملاقات

?️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی

صیہونیوں کی لبنانی زمین پر ناکامی

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے فضائی اور توپخانے کے حملوں میں شدت پیدا

امریکہ روس کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے:روسی نائب وزیر خارجہ

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن روس

الیکشن نہ کرانے کے بہانے بنائے جا رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے، فیصل کریم کنڈی

?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری اطلاعات

پاکستان اور افغانستان کا تجارت، ٹرانزٹ، سکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان

صیہونیوں کے ساتھ دوستی کا سعودی عرب کو کیا فائدہ ہوگا؟

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونیوں کے

امریکی سینیٹر کا سعودی حکام کے ساتھ سخت سلوک کرنے کا مطالبہ

?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ایک سینئر امریکی سینیٹر نے سعودی حکام کے خلاف سخت سلوک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے