?️
لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل شیعہ سنی لڑائی کروانا چاہتا ہے، ایران کی آڑ میں یہود و نصاری کا اصل نشانہ ایٹمی طاقت پاکستان ہے۔
استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ آج کانفرنس کا مقصد بھی ملی یکجہتی اور آپسی پیار و محبت ہے، یہود و نصاریٰ کے خلاف ایرانی مجاہدین سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، داخلی اور خارجی قوتیں سعودی عرب، ترکیہ، عراق، پاکستان اور ایران کے درمیان نفرتیں پھلانے کی کوشش کررہی ہیں۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ تمام باتیں جھوٹ کے پلندے کے علاوہ کچھ نہیں، ایران یہی چاہتا ہے کہ ہم اپنے عرب بھائیوں کے ساتھ پہلے جیسے تعلقات استوار کریں، ایرانی پاکستان کی کوشش کو سراہتے ہیں۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جن جن ممالک میں امریکہ، اسرائیل کے اڈے ہیں انہیں ختم کیا جائے، ایرانی کہتے ہیں کہ اسلامی ممالک کا ہر ذرہ ہمیں اسی طرح محبوب ہے جیسے ایران کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام موجود ہیں، یہ ایک غم کی کیفیت ہے، امریکہ اسرائیل نے 164 سے زائد بچیوں پر بم مار کر شہید کیا، یہاں نہ کسی کو انسانی حقوق اور بچے یاد نہیں آئے۔ طاہر محمود اشرفی نےکہا کہ خامنہ ای صاحب کی شہادت اور ابھی تک ایرانیوں کو شہید کیا جارہا ہے، دشمن کے کھیل کو سمجھنا چاہیے، دشمن چاہتا ہے کہ یہ جنگ شیعہ سنی اور عرب و ایران کی جنگ بنے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ ہم نے کلبھوشن یادیو کو دیکھا وہ کس طرح فرقہ وارانہ فساد کروانے کی کوشش کر رہا ہے، اگر ہم داخلی طور پر انتشار کا شکار ہوں گے تو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد اور پاکستان پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہیں، وزیراعظم نے آج ایرانی صدر سے گفتگو کی ہے، پاکستان ظلم اور وہشت کے خلاف ایک ہے، ایران پر حملے کی پورا پاکستان مذمت کررہا ہے، یہ ہمارے برادر اسلامی ملک پر حملہ ہے۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بم ایران، سعودیہ، پاکستان یا کویت پر گرے اس میں نقصان اسلام کا ہے، یہ ممکن ہے کہ جس دشمن سے واسطہ ہے وہ بہت کمینہ ہے۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ آج 29 روز ہوچکے مسجد اقصٰی بند ہے، وہاں نماز نہیں ہو رہی، لبنان بھی آپ ہی کا حصہ ہے اس کا بھی پوچھ لیں، اسرائیل جو اس سارے کھیل میں لبنان کے ساتھ کر رہا ہے اس سے بھی آگاہی ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے سے دس دن پہلے پاکستان سے افغانستان پر حملہ کروایا گیا تاکہ ایران کی مدد نہ ہوسکے، اسرائیل جو 100 سالہ منصوبہ بنا کر بیٹھا اب اس پر عملدرآمد کر رہا ہے، بلوچستان پر بھی فالس فلیگ آپریشن ہوسکتا ہے ہمیں اندازہ ہے۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کل سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ ایرانی صدر نے پاکستان پر شدید تنقید کی ہے، تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ اکاؤنٹ بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں، ایران ،سعودیہ، عراق ،کویت ،فلسطین سبھی ہمارے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عالمی معیشت پر یوکرین جنگ کے اثرات
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی نے
ستمبر
ایران کے خلاف صیہونی جارحیت پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے
اکتوبر
بائیڈن نے کانگریس کو شام میں جارحیت سے آگاہ کیا
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی ایوان نمائندگان کے
اگست
افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید جھڑپیں، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 8 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید
جون
وزیر خارجہ اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
?️ 30 جنوری 2021وزیر خارجہ اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی گفتگو میں دو طرفہ
جنوری
حملے کا جواب حملے کی صورت میں ملے گا:یمنی فوج
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان نے اس ملک کے خلاف جارحیت کرنے
دسمبر
مسلم لیگ ن کے ایم این اے کو فردوس عاشق نے وارننگ دے دی
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق
جون
ای وی ایم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کر سکتے: شبلی فراز
?️ 11 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا
اگست