?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا اور جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا، ایران کی مستقل مزاجی، اس کا حوصلہ، اس کی فتح ہے، اللہ نے مسلمانوں کو دو بڑی فتوحات نصیب کیں، پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کو ہونا خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔
ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔ ایران کے عوام، ایرانی لیڈرشپ اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ایرانی لیڈرشپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جنگ بندی ثبوت ہے کہ فتح ایرانی عوام کے حوصلے کو ملی۔
وزیر دفاع کا یہ بھی کہناتھا کہ ایرانی لیڈرشپ نے بہت قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مسلمانوں کو دوبار فتح نصیب ہوئی۔ اللہ نے پاکستان کو بھارت سے فتح دی ہے اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی۔ اسرائیل بڑے بڑے دعوے کررہا تھا لیکن سب بے بنیاد تھے۔ یہ دو جڑواں فتوحات عالم اسلام کیلئے اچھا شگون اور کامیابی کا ثبوت ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب دعا کرنی چاہیے اللہ مسلم دنیا کو توفیق دے کہ وہ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کا حوصلہ پیدا کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں کیونکہ اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آجائے گی۔قومی اسمبلی میں اسرائیل ایران جنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ہمارے صدیوں سے گہرے تعلقات تھے۔ اسرائیل نے ایران، یمن اوردیگر ممالک کو نشانہ بنایا ہوا تھا۔
اگر مسلمان ممالک آج متحد نہ ہوئے تو سب کی باری آ جائے گی۔ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں سے تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، آزمائش کی گھڑی میں ہر طریقے سے ایران کے ساتھ تھے۔ہم ایرانی مفادات کے تحفظ کی حفاظت کریں گے۔ ایرانی ہمارے بھائی ہیں ان کا دکھ درد،غم مشترک تھا۔ اسرائیل نے یمن، ایران اور فلسطین کو نشانہ بنایا ہوا ہے، عالم اسلام کا اتحاد ضروری تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ سے ہندوستان کا بڑھتا ہوا فاصلہ
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ یہ تصور رکھ سکتا
ستمبر
عبرانی میڈیا: اسرائیل یمن میں گہرائی میں گھسنے کی تیاری کر رہا ہے
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: تل ابیب ملک کے جنوب میں علیحدگی پسندوں کے ذریعے
صیہونی وزیر کے سعودی عرب کے لیے توہین آمیز بیانات
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموتریش نے ایک میٹنگ کے دوران متنازعہ
اکتوبر
ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 35 سے تجاوز کر گئی
?️ 7 جون 2021سکھر(سچ خبریں) صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید
جون
انتخابات میں تاخیر سے نگران حکومت کی مدت پر بحث چھڑ گئی
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے پنجاب
مارچ
کیمسٹری کا نوبیل انعام تین سائس دانوں کو دینے کا اعلان
?️ 12 اکتوبر 2024 سچ خبریں: سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2024
اکتوبر
احمد الحربی کہاں ہیں؟ ؛سعودی حزب اختلاف کا سوال
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی اپوزیشن کو سعودی نقاد احمد عبد اللہ الحربی کے بارے
اپریل
کیا اٹلی بھی صیہونیوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے ملک
جنوری