?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے باعث پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فیول کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایران-اسرائیل بڑھتی جنگ کے دوران بلوچستان میں فیول کا بحران تشویش ناک صورتحال اختیار کر رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث ایرانی تیل کی بلوچستان میں سپلائی بُری طرح متاثر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں پیڑول پمپس بھی بند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
صوبہ بلوچستان کے ایران کی سرحد سے ملحقہ اضلاع تربت، گوادر، پنجگور، چاغی، واشک اور ماشکیل موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے، ان علاقوں میں نہ صرف ایرانی تیل کی سپلائی متاثر ہوئی بلکہ کھانے پینے کی اشیا کی بھی بڑے پیمانے پر قلت کا سامنا ہے اس کی وجہ ان اضلاع میں اشیائے خور و نوش کا بڑا انحصار ایران پر ہے۔
مکران، رخشاں اور چاغی کے راستوں سے ہونے والی ایرانی تیل کی اسمگلنگ معطل ہونے کے باعث بلوچستان کے اِس وقت 60 سے 70 فیصد پیٹرول پپمس بند ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے متعدد پیٹرول پمپس کو گزشتے ہفتے ہی بند کروا دیا تھا جس کی وجہ سے کوئٹہ اور دیگر اضلاع کے رہائشیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
موجودہ صورتحال اور فیول کی کم یابی کے باعث ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آیا، اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول بیچنے والے 280 سے 300 روپے فی لیٹر پیٹرول بلیک مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر قیمت مقرر کی ہوئی ہے۔
کراچی سے کوئٹہ پیٹرول کی سپلائی بھی مختلف سڑکوں کی بندش کے باعث متاثر ہے۔
دوسری جانب، حکومت بلوچستان نے دعویٰ کیا کہ صوبے کو کسی قسم کی فیول کی قلت کا سامنا نہیں ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بیشتر پیٹرول پمپس کھلے ہوئے ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے صوبے میں فیول کی کمی کی تردید کی، انہوں نے کہا کہ ایرانی آئل بیچنے والے پیٹرول پمپس حادثات کا پیش خیمہ ثابت ہو رہے ہیں۔
شاہد رند کے مطابق صوبے میں ایرانی آئل سے ملحقہ جگہوں پر 28 مختلف حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں ایئرپورٹ روڈ اور ہزار گنجی کے بڑے حادثات بھی شامل ہیں۔
انھوں نے کہا نام نہاد فیول کی کمی کو ان لوگوں کی جانب سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے جو ایرانی تیل کی اسمگلنگ پر عائد پابندی کو ختم کرانا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ لیگل فیول کی مسلسل اور بر وقت ترسیل اور رسائی کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اگر کسی پیٹرول اسٹیشن نے پیٹرول دینے سے منع کیا یا پھر ذخیرہ اندوزی کی تو ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی
?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول
نومبر
قسط کی وصولی کےلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے
اکتوبر
بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے مدنظر متعدد ممالک نے طبی امداد بھارت پہونچا دی
?️ 28 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں ان ان دنوں کورونا وائرس نے
اپریل
صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ؛ ابعاد اور نتائج
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف نے جو اقوام متحدہ کا عدالتی ستون
جولائی
ٹک ٹاک کا امریکا میں فروخت کا معاملہ طے نہ ہوسکا، پابندی میں ایک ہفتہ رہ گیا
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کی امریکی سروسز کی
ستمبر
پنجاب اور خیبر پختو نخوا از خود نوٹس کیس،جسٹس اطہر من اللہ کا تفصیلی نوٹ جاری
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات از خود
اپریل
ایرانی اور پاکستانی پارلیمانی حکام کا مشترکہ چیلنجز کے خلاف اسلامی اتحاد پر زور
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: اسلامی مشاورتی اسمبلی میں ایران پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے سربراہ
اکتوبر
مقتدی صدر نے عرب سربراہوں سے کیا کہا؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: مقتدی صدر نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں ریاض
نومبر