?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد پاکستان نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی فضائی حدود، خصوصاً مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی نگرانی شروع کردی ہے۔
میڈیا کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع نے کہا ہے کہ نئی صورتحال کے حوالے سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور ایران کی سمت سے آنے والی ہر پرواز کی نگرانی کی جائے گی۔
سی اے اے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ملکی حدود میں داخل ہونے والی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول سے لازمی اجازت لینا ہوگی۔
دریں اثنا امریکا نے اپنے شہریوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر اسرائیل سے باہر سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، جبکہ کینیڈا اور فرانس نے بھی اپنے شہریوں کو تل ابیب، ایران، لبنان اور فلسطین کا سفر نہ کرنے کا کہا ہے۔ اسی طرح پولینڈ نے بھی شہریوں کو اسرائیل میں بڑے اجتماعات میں شرکت سے اجتناب کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی تھی۔
حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور چین کے درمیان تنازع
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی
اگست
شام امریکی اڈوں کے لیے جہنم میں تبدیل
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی مزاحمتی محور کے ساتھ منصوبہ بند تنازعات پیدا کرکے ایک
مارچ
شام میں اردگان کا منصوبہ ناکام
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ترک فوج کی
اپریل
مقبوضہ علاقوں کے راستے کھولنے کے دعوے جھوٹے
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: قریب تین ماہ سے مقبوضہ فلسطین کی طرف سے غزہ
مئی
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین کوڈی سیٹ کرنے کا معاملہ، پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے
مئی
عبرانی میڈیا: اسرائیل کی معیشت اندر سے تباہ ہو گئی ہے
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا
اگست
سابق امریکی اہلکار: ایران اسرائیل کو تباہ کر سکتا تھا
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ کے سابق نائب سکریٹری پال کریگ رابرٹس
نومبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے بارے میں اہم رپورٹ جاری کردی گئی
?️ 17 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے بارے میں
جون