اگلے5سال بھی ہم کہیں نہیں جارہے: فواد چوہدری

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  لوٹ مار کرکے بھاگنے والےمعیشت پر لیکچر دے رہےہیں، انہیں بتاتا چلوں کہ اگلے5سال بھی ہم کہیں نہیں جارہے۔ پاکستان کامستقبل روشن ہے، اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، ان کے مارچ کا شور پہلے دن سے سنتے آرہے ہیں، آئندہ بھی کوشش کرکے دیکھ لیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کامستقبل روشن ہے، کچھ لوگوں کاخیال ہےکہ عمران خان مہنگائی کی وجہ سےآگے نہیں آئینگے، 1100سیٹوں پرالیکشن ہوگا اور پی ٹی آئی کے علاوہ ان سیٹوں پر کوئی جماعت امیدوار کھڑے نہیں کرسکتی، صرف عمران خان ہےجسکا ووٹ کےپی،پنجاب،باقی شہروں میں ہے، اپوزیشن سن لیں اگلے5سال بھی ہم کہیں نہیں جارہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے ہیلتھ کے مسائل حل ہوں گے، جس پر ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک علاج کروا سکے گا، نجی اسپتال جائیں تو علاج کا خرچہ حکومت اٹھائے گی، حادثے میں زخمی شخص کا بھی صحت کارڈ کے تحت فوری علاج ہو سکے گا، صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہوگا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ سب سے زیادہ مشکل میں تنخواہ دار طبقہ ہے جن کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جاتیں، آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے، نواز شریف کا مسئلہ مہنگائی سے جڑا ہوا ہے، 1947 سے 2008 تک 6 ہزار ٹریلین کا قرضہ لیا گیا، جب کہ 2008 سے 2018 تک 23 ٹریلین قرضہ لیا گیا، پی ٹی آئی کی حکومت 32 ارب ڈالر قرضہ واپس کرچکی ہے، نوازشریف لندن کی سب سے مہنگی پراپرٹی میں بیٹھے ہوئے ہیں، لندن میں آصف زرداری چرچل ہوٹل کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ لے کر رہتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان و دیگر پارٹی رہنماؤں کو نوٹس جاری

?️ 15 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں

پاکستان کو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول

?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار  نے اعلان کیا

پیٹریاٹ امریکی اور برطانوی آپریٹرز بھی یمنی میزائلوں کا مقابلہ نہ کر سکے

?️ 19 ستمبر 2026سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے سینئر عہدیدار حزام الاسد  نے

اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کم ہوکر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا

?️ 17 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکسان نے کہا ہے کہ کرنٹ

اگر امریکہ نے حملہ کیا تو ہم جواب دیں گے: یمن

?️ 22 دسمبر 2023  سچ خبریں:امریکی اتحاد کے ردعمل میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل

یورپ میں ہونے والے منظم جرائم کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا

?️ 13 اپریل 2021ہنگری (سچ خبریں) امن کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے یورپی ممالک میں

کشمیریوں کو مودی کے بڑے منصوبوں کے باعث باغات اور زمینوں سے محروم ہونے کا خدشہ ہے :الجزیرہ رپورٹ

?️ 10 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) معروف عرب ٹی وی چینل الجزیرہ نے اپنی ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے