اگلے ہفتے سے محدود پیمانے پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

وتعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی

?️

لاہور(سچ خبریں) تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بین الصوبائی تعلیمی وزراء کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے ہفتے سے محدود پیمانے پر تعلیمی ادارے کھول دئے جائیں گے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، 19 اپریل سے نویں تا بارہویں جماعت تک کی کلاسز بحال ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی تعلیمی وزرا کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کیے گئے اہم فیصلوں کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اگلے ہفتے سے محدود پیمانے پر تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

اسکول و کالجز کو 19 اپریل سے تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کی اجازت ہوگی۔ 19 ‏اپریل سےنویں سے بارہویں تک کلاسز میں تدریسی عمل دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کےامتحانات18مئی سے شروع ہوں گے۔ اس کے علاوہ ‏پہلی سےچوتھی جبکہ چھٹی اورساتویں جماعت کےامتحانات یکم جون سے ہوں گے۔

جن کلاسز میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگا، ان کلاسز کے بچے متبادل دنوں پر حاضر ہوں گے، ایس اوپیزکاخیال رکھا ‏جائے گا، اسکولوں اورکالجز کی ٹرانسپورٹ کھلی رہےگی۔ واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کی وجہ سے گزشتہ ماہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر کرونا کی تیسری لہر سے سب سے زیاہد متاثر ہونے والے اضلاع میں اپریل کے آغاز تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں 6 اپریل کو ہوئے اجلاس میں کرونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے اٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

6 اپریل کے اجلاس میں ہی فیصلہ کیا گیا کہ سخت ایس او پیز کے تحت 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے تعلیمی ادارے 19 اپریل سے کھول دیے جائیں گے، اب اسی فیصلے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے خلاف ترکی کا کردار

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:ملزم کی کرسی پر اسرائیلی حکومت؛ یہ عنوان ترکی کے کئی

حکمراں جماعت پر ترک عوام کا بڑھتا ہوا عدم اعتماد

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: اپریل کے آخری مہینے میں ترکی کے بلدیاتی انتخابات کے بعد

’کوپ 28‘ میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے کیلئے ادارے مکمل تیاری کریں، نگران وزیراعظم

?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ 28ویں کانفرنس آف

نیویارک ٹائمز کی شیطانیوں پر حماس کا رد عمل

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی

ایران کا ٹرمپ کے خط کے تمام پیراگراف کا مناسب زبان میں جواب 

?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: عربی میڈیا نے بعض باخبر ایرانی ذرائع کا حوالہ دیتے

انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے میں پاکستان افغانستان سے بھی پیچھے

?️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ٹیکنالوجی کے اس دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت

سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا، عمران خان

?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

’کیا خوبصورت طریقہ ہے، پہلے آڈیوز پر ججز کی تضحیک کی، پھر کہا آڈیوز کے سچے ہونے کی تحقیق کروا لیتے ہیں‘

?️ 6 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے