اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے

شوکت ترین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے، چارج سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منی بجٹ میں 350 ارب نیا ٹیکس نہیں ہے بلکہ یہ وہ ٹیکسز ہیں جس پر لوگوں نے کسی نہ کسی طریقے سے استثنیٰ لیا ہوا تھا، آئی ایم ایف نے ہمیں کہا کہ ٹیکس نظام میں مزید اصلاحات کریں۔ آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تازہ معاہدہ پہلے سے مختلف ہے، گذشتہ معاہدہ میں ایسی شرائط پر دستخط کئے گئے تھے جو میرے خیال سے زیادہ سخت تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 700 ارب روپے ٹیکسیشن کی بات کی تھی میں نے ساڑھے300 ارب پر منوایا۔ آئی ایم ایف نے ہمیں کہا کہ سیلز ٹیکس کے ریٹس کو یونیفارم کرکے 17 فیصد کردیں، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جس سے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوگا۔ شوکت ترین نے کہا کہ ہمارا انکم ٹیکس 32 فیصد تک بڑھ گیا ہے، لوگ اراضی رکھ لیتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے اسلئے اب لوگوں کےاثاثوں کاجائزہ لے کر ٹیکس عائد کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کاکہنا تھاکہ بجلی کی قیمت 4روپےبڑھادی جائے تاہم بجلی کی قیمت میں ایک روپے68 پیسےاضافہ کررہے۔ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کوبتا دیا ہے کہ گورنرکی تعیناتی کابینہ کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ عالمی منڈی میں قيمت کم ہونے پر پیٹرول لیوی بڑھائیں گے جبکہ لگژری آئٹم پراضافی ڈيوٹی عائد کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

گھر کی عورت کے شوبز میں کام کرنے پر اہل خانہ سے الگ ہوا، فردوس جمال

?️ 18 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار فردوس جمال نے اہلیہ اور بچوں سے

خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں الزامات بے بنیاد ہیں:عثمان بزدار

?️ 6 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خاتون اول بشریٰ عمران

عمران خان نے پی ڈی ایم پر بات کرنے روک دیا

?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی

دنیا بھر میں جبری پناہ گزینوں کی تعداد 120 ملین تک پہنچی

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی

بلوچستان: کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر  نئی پابندیاں عائد

?️ 11 جولائی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے

 2024 کے امریکی انتخابات: ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو کیسے شکست دی؟

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے 2024 کے صدارتی انتخابات تاریخ کے سب سے

عرب دنیا امریکہ سے ناراض ہے، وجہ ؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی نیٹ ورک سی این این نے اطلاع دی ہے کہ

الاقصی طوفان آپریشن ایک منفرد حملہ تھا

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:موساد کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ Efrem Halevi نے اتوار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے