?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے چیف جسٹس آف پاکستان کا اعلان فوری کیا جائے، ہم جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کل سے جو ہو رہا ہے سب کو پتا چل گیا کہ یہ کیا کر رہے ہیں، یہ سب گینگ آف تھری کو توسیع دینے کے لیے کیا جا رہا ہے، ملک کا بیڑا غرق تو انہوں نے کر لیا، اب سپریم کورٹ کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ گینگ آف تھری کی توسیع کی وجہ سے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے، یہاں سارے فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں اور ججز آکر سنا دیتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز بھی تابع ہو جائیں، ہائی کورٹ کے ججز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
عمران خان نے مؤقف اپنایا کہ حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے، الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہئیں، 8 فروری کے انتخابات کو پوری دنیا نے فراڈ الیکشن کہا۔
سابق وزیر اعظم کے مطابق 9 مئی واقعات میں انہوں نے آگ لگائی، جواب دیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کہاں گئیں؟ یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح سے اوپر نہ آئے، ہمیں کوئی بھی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا، گرمیوں کا جلسہ بھی کیا کبھی 6 بجے ختم ہوتا ہے؟ ساری قوم کو پتا ہے کیا ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور معیشت سمیت پورا نظام ڈول رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کو پتا ہے کہ اس پر آرٹیکل 6 لگے گا اسی لیے الیکشن فراڈ کو دبایا جارہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ تھرڈ امپائر سب کنٹرول کر رہا ہے، وہ ان کی ٹیم کا کپتان ہے ان کا مقصد یہ ہے کہ فراڈ سامنے نہ آجائے اور پی ٹی آئی اوپر نہ آجائے، پی ٹی آئی کے ڈر سے سپریم کورٹ اور جمہوریت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے تنبیہ کی کہ اگر راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے، مطالبہ کیا کہ اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے، ہم جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یحیی خان پارٹ ٹو حکومت ہے، مشرقی پاکستان کے لوگ پاکستان کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے، وہ لوگ حقوق چاہتے تھے، طاقت کا استعمال کر کے انہیں علیحدگی کی جانب دھکیل دیا گیا، یحیی خان نے اپنی طاقت کے لیے جیتی ہوئی جماعت کو اقتدار نہیں دیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی طاقت کو ختم کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے
?️ 23 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم
فروری
سابق رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف
نومبر
بل گیٹس اور وزیر اعظم کا ٹیلفونک رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس
اکتوبر
ایران میں ہونے والی حالیہ بدامنی کے لیے یورپی یونین کی حمایت
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ویانا مذاکرات کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے کے بعد یورپی
ستمبر
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط
?️ 17 دسمبر 2025 اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط
دسمبر
نواز شریف پاکستان آئیں اور سزا بھگتیں: فرخ حبیب
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
ستمبر
ملک ریاض گواہی دیں گے بطور وزیراعظم ان سے کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا، عمران خان
?️ 23 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین
جنوری
سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر دیے لیکن آخر ہم کب تک قرضے لیتے رہیں گے، شہباز شریف
?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج
جولائی