?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان اور شبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا، نا تو بھارت اسرائیل ہے اور نا ہی پاکستان فلسطین۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کو حالیہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دریائے سندھ کا پانی روگا گیا تو دہائیوں تک محسوس کئے جائیں گے۔
امید کرتا ہوں ایسا وقت کبھی نہ آئے تاہم اگرایسے اقدامات کئے گئے تودنیا دیکھے گی۔پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے۔
جنوری 2024 سے اب تک ملک میں 3700 سے زائد دہشتگردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔اس ساری دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے۔ 17 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں 3896 افراد شہید ہوئے۔
3896 شہدا میں سے 2582 سویلین اور سکیورٹی اہلکار ہیں۔کشمیر میں یا بھارت میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بھارتی جبر کی وجہ سے اندرونی مسئلہ ہے۔ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ بھارت کشمیر کو حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا بلکہ وہ جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔کوئی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی ہمت نہ کرے، کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کئے جائیں گے۔ ہم ایک امن پسند قوم ہیں لیکن اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکہ نہیں اور پاکستان افغانستان نہیں، بھارت اسرائیل نہیں اور پاکستان فلسطین نہیں ہے۔ پاکستان، بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں ایسا وقت کبھی نہ آئے تاہم اگرایسے اقدامات کئے گئے تودنیا دیکھے گی۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی ہمت نہ کرے۔پاکستان کی افواج پیشہ ورہیں۔ ہم اپنے کئے گئے وعدوں کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور سیاسی حکومت کی ہدایات حرف بہ حرف مانتے ہوئے ان کے عزم کاپاس رکھتے ہیں۔
بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا کر کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا، نئی دہلی حکومت ان واقعات کو دہشت گردی کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھ جائے گا یہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے اچھا ہوگا۔ نئی دہلی حکومت ان واقعات کو دہشت گردی کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ترجمان پاک فوج نے جعفر ایکسپریس پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حملہ کرنے والی بی ایل اے نے کھلے عام بھارت سے فوجی مدد کی درخواست کی تھی۔
نئی دہلی میں کچھ رہنماوں، سیاست دانوں اور ریٹائرڈ جنرلوں نے بی ایل اے کی حمایت میں بیانات دئیے تھے۔ترجمان پاک فوج کایہ بھی کہنا تھا حالیہ کشیدگی میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے جن میں سے 3 رافیل تھے۔ دنیا جانتی ہے پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے لیکن نئی دہلی اسے ماننے کو تیار نہیں۔جہاں تک پاک آرمی کاتعلق ہے یہ جنگ بندی آسانی سے برقراررہے گی۔ فریقین کے درمیان رابطے میں اعتماد سازی کے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم اگر خلاف ورزی ہوتی ہے توہمارا جواب ہمیشہ اورموقع پرہوگا۔


مشہور خبریں۔
شہید امام خامنہ ای کا خون قابلِ سودا نہیں: المیادین
?️ 6 جولائی 2026سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کے تجزیہ کاروں نے شہید امام خامنہ
جولائی
حماس نے جنگ بندی پر کسی بھی معاہدے کی تردید کی
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: حماس کے رہنما محمود مرادی نے کہا کہ مقاومت اور
اپریل
حکومت کا پاک بھارت جنگ اور حالیہ صورتحال پرآئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کا پاک بھارت جنگ اور حالیہ صورتحال
مئی
لبنانی حکومتی اہلکار: امریکہ نے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی "گارنٹی” نہیں دی ہے
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق میٹری نے یہ بیان
اگست
عمران خان کی حکومت نے عہدے سے ہٹانے کا ریکارڈ توڑ دیا
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق عمران خان حکومت میں ریکارڈ کابینہ
جنوری
اسپیکر نے پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کیے
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی
جنوری
مریم نواز خود متحرک! عید پر مختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم
?️ 8 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز عیدالاضحی کے موقع پر صوبے
جون
غزہ فلوٹیلا سے گرفتار پاکستانیوں کی محفوظ اور فوری واپسی کیلئے عالمی شراکت داروں سے رابطہ ہے، دفتر خارجہ
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ
اکتوبر