?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیل کو تھانہ قرار دے کر پولیس کی سیکورٹی تعینات کر دی گئی ہے، 3 سب انسپکٹرز کے سیکیورٹی عملہ 3 شفٹوں میں فرائض انجام دے گا۔
سٹی پولیس آفس (سی پی او) راولپنڈی کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ کے نام جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ توشہ خان کیس میں اڈیالہ جیل کے اسپیشل سیکیورٹی سرکل نمبر 4 میں بند سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتارکیاجاتا ہے لہٰذا اڈیالہ جیل کے سرکل نمبر 4 کو تھانہ قرار دیا جارہا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تھانہ قرار دیے جانے کے باعث عمران خان کے سیل پر پولیس سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، سیکورٹی عملہ 3 مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے گا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پہلی شفٹ میں سب انسپکٹرمحمد اسلم3 اہلکاروں سمیت سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دوسری شفٹ میں سب انسپکٹر محمد آصف3اہلکاروں سمیت سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ تیسری شفٹ میں سب انسپکٹر محمد ازرم 3اہلکاروں کے ہمراہ سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
پہلی شفٹ صبح 8سے شام 4بجے، دوسری شفٹ شام 4 سے رات 12بجے اور تیسری شفٹ رات 12سے صبح 8بجے تک سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دے گی۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ نیو ٹاؤن میں درج جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمہ نمبر 2831 میں عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیا تھا۔
اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں عمران خان کو جج محمد امجد کے روبرو پیش کیاگیا تھا، دوران سماعت راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی جبکہ سرکاری پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے جسمانی ریمانڈ کے حق میں دلائل دیے تھے۔
پانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت میں دلائل دیے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔
یاد رہے کہ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ جیل انتظامیہ نے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد آج عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی ہے تاہم راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کو تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا تھا۔


مشہور خبریں۔
نیٹو کی توسیع ترکی کے مفاد میں نہیں ہے: اردوغان
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کے
مئی
غزہ میں متعدد صیہونی جاسوس گرفتار
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:حماس تحریک کے بعض ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ
فروری
صیہونی حکومت کی فوج میں جنسی حملوں میں نمایاں اضافہ
?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں: جمعہ کے روز صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی
جولائی
ملک میں عید فطر منائی جا رہی ہے
?️ 13 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عیدالفطر کورونا وائرس کے باعث
مئی
یمن کے صعدہ شہر پر سعودی توپ خانے کا حملہ؛ ایک شہری شہید ، متعدد زخمی
?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:یمن کے صعدہ شہرپر سعودی جارح فوج کے توپ خانے کے
اگست
2025 میں بینالاقوامی حقوق کے تحت عالمی سیاست اور اقوام متحدہ کی ساکھ پر اثرات
?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں:اٹلی کے تجزیہ کار نے 2025 میں اقوام متحدہ اور عالمی
دسمبر
داعش افغانستان میں امریکہ کا نمائندہ ہے: افغان میڈیا
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغان میڈیا ننٹیکی ایشیا نے ایک مضمون میں لکھا کہ امریکہ
اپریل
شام کے بحران کا مقصد روس کی توجہ یوکرین سے ہٹانا
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: روسی اکیڈمی آف سائنسز کے سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز کے
دسمبر