اڈیالہ جیل: دہشتگردی کا خدشہ، عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹیلیجنس اطلاعات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیل میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کو فیصلے سے آگاہ بھی کردیا ہے۔

یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، پرویز الہیٰ اور سابق وزیر فواد چوہدری بھی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگادی ہے، آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے جس موقع پر پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگادیے ہیں، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر قناتیں لگادی گئیں ہیں، ساتھ ہی پولیس نے میڈیا ٹیموں کو جیل سے 2 کلو میٹر دور چلے جانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

مشہور خبریں۔

جام کمال کا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن سے معذرت کرنے کا مطالبہ

?️ 26 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

شیلی کا امریکہ کی فوجی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار

?️ 13 نومبر 2025 شیلی کا امریکہ کی فوجی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار

امریکی نوجوان کی موت کے بعد چیٹ جی پی ٹی میں والدین کا کنٹرول شامل کیا جائے گا

?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ نے کہا

چین کی امریکہ کو وارننگ؛ شام کے قومی وسائل کی لوٹ مار بند کی جائے

?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں:    بدھ کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے

ٹرمپ نیتن یاہو کی بیروت کے خلاف دھمکی کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں: امریکی میڈیا

?️ 2 جون 2026 سچ خبریں:امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ

سانحہ جعفر ایکسپریس: پاکستان ریلوے کا بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان

?️ 12 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد

انگلینڈ کی ملکہ کورونا کا شکار

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:بکنگھم پیلس کے مطابق انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم کا کورونا

ایران کے خلاف جنگ کے نتائج؛ ماورائے اوقیانوسی تعلقات میں شگاف

?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف امریکی جنگ کے نتائج نے یورپی رہنماؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے