اپوزیشن کے لانگ مارچ یا شارٹ مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: ہمایوں اخترخان

اپوزیشن کے لانگ مارچ یا شارٹ مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن شارٹ مارچ یا لانگ مارچ کرے حکومت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے،  حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ان شاء اللہ عوام آئندہ بھی تحریک انصاف کو حکومت میں لائیں گے اوراصلاحات اورترقی کاسفر مزید تیز رفتاری سے آگے بڑھے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر نے کہا کہ موجودہ حکومت انتخابی نظام میں شفافیت لانے کیلئے ہر ممکن پیشرفت کرے گی ،سینیٹ انتخابات میں جو حقائق سامنے آئے ہیں اس سے وزیر اعظم عمران خان کا موقف سچ ثابت ہواہے ،اپوزیشن انتخابی اصلاحات کیلئے غیر مشروط طور پر حکومت کے ساتھ بیٹھے ،احساس پروگرام کے تحت منصوبے فلاحی ریاست کی جانب عملی قدم ہیں ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست اورذاتی مفادات سے بالا تر ہو کرمیں نہ مانوں کی رٹ کو چھوڑے اور انتخابی نظام سمیت جن قوانین میں سقم موجود ہیں ان میں اصلاحات کیلئے غیر مشروط طور پر حکومت کے ساتھ بیٹھے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت انتخابی نظام میں شفافیت لاناچاہتی ہے تاکہ کسی کوبھی نتائج پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے اور پاکستان استحکام کے ساتھ آگے بڑھے ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف اپنے سیاسی مفادات عزیز ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ماضی کے پیدا کئے گئے بیگاڑ درست کرنے کے لئے اپنی سیاست کی پرواہ کئے بغیر کئی غیرمقبول فیصلے بھی کئے ہیں۔ اپوزیشن شارٹ مارچ یا لانگ مارچ کرے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور ان شا ءاللہ عوام آئندہ بھی تحریک انصاف کو حکومت میں لائیں گے اوراصلاحات اورترقی کاسفر مزید تیز رفتاری سے آگے بڑھے گا اور ملکی ترقی دیکھنے کو ملے گی۔

مشہور خبریں۔

ابو مازن کی فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی غداری

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی طلباء تحریکوں کے خلاف صہیونیوں کے ساتھ مل کر

نیتن یاہو کے لیے ٹرمپ کو نہ کہنا مشکل ہے:صیہونی اخبار

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریو نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے

شامی دہشت گردوں کے مالیاتی نیٹ ورک کے 49 ارکان گرفتار 

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس ایف ایس بی نے تصاویر شائع کرتے

500 سے زائد طلبہ نے پاک فوج کی مشقوں کا مظاہرہ دیکھا

?️ 8 مارچ 2021راولپنڈی(سچ خبریں )بہاولپور کور کے زیر اہتمام پاک فوج کی ٹریننگ مشقوں

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ

?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزاد

گیلنٹ کی نیتن یاہو پر کڑی تنقید: مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ غزہ پر قبضہ کیا کرے گا

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے نیتن یاہو

یمن اور صیہونی حکومت کے درمیان فیصلہ کن جنگ کا آغاز

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے جنگجوؤں نے اپنے شدید

بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ واپس خزانے میں آئے گا، وزیرِاعظم

?️ 22 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے