?️
اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید
اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات سے چند ہفتوں قبل ملک کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کے ہر قانون ساز کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کے اعلان کو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان یہ اعلان ایک سیاسی حربہ ہے جسے جو وہ ووٹ حاصل کرنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اس اعلان کو وزیر اعظم کی طرف سے ایک اور یو ٹرن قرار دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا ہوئے کہ اپوزیشن میں عمران خان قانون سازوں میں ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے اس اقدام کی مذمت کرتے تھے۔
ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس اعلان کی مذمت کی ہے کیونکہ یہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب سینیٹ کے انتخابات میں چند ہی ہفتے باقی ہیں۔
انہوں نے یاد دلایا کہ انتخابات سے قبل عمران خان نے ایک بار کہا تھا کہ قانون سازوں کا کام قانون سازی کرنا ہے، ترقیاتی سرگرمیاں مقامی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔
اسی طرح پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے عمران خان کے اس قدم کو ایک اور یو ٹرن قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ‘اس وقت یہ قدم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ قانون سازوں کے لیے سیاسی رشوت لگتا ہے تاکہ وہ کہیں ادھر ادھر نہ جائیں اور آئندہ انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘انتخابات سے قبل پی ٹی آئی نے جو جو باتیں کی تھیں، ایسا لگتا ہے کہ اب یہ ایک مختلف تحریک انصاف ہے جو ملک پر حکمرانی کر رہی ہے، انتخابات سے پہلے یہ ایک الگ عمران خان تھا اور اب ہمارے پاس ایک الگ عمران خان ہے’۔
انہوں نے کہا ‘اس وقت عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ قانون سازوں کو فنڈ نہیں دیں گے اور بلدیاتی نظام کو مستحکم بنائیں گے، مگر آج پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومتیں اپنی نصف مدت پوری کرنے والی ہیں مگر دونوں صوبوں میں کوئی مقامی حکومتیں موجود نہیں’۔
واضح رہے کہ حکمران پی ٹی آئی کے قانون سازوں کے اپنے حلقوں کے لیے ترقیاتی فنڈز کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ہر ممبر کو پائیدار ترقیاتی اہداف کے تحت 50 کروڑ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ اپنے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی اسکیمز انجام دے سکیں۔
مسلم لیگ (ن) کے سکریٹری جنرل احسن اقبال نے بھی عمران خان کے اس قدم کو ‘یو ٹرن’ اور ان کی طرف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف مہم کے تناظر میں حکمران اتحاد کو برقرار رکھنے کی کوشش قرار دیا اور کہ کہ یہ اس بات کا یقین کرنے کے لیے ہے کہ پارٹی کے ایم پی اے آئندہ سینیٹ انتخابات میں ‘عمران کے دوستوں’ کو ووٹ دیں۔
قبل ازیں ایک نیوز کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے الزام لگایا تھا کہ حکومت یہ جاننے کے بعد کہ ان کے چند قانون ساز پارٹی امیدواروں کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں ڈالنا چاہتے، پارلیمنٹ میں آئین کی کچھ منتخب شقوں میں ترمیم کرنے کے لیے بل پارلیمنٹ میں لانا چاہتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ‘وہ (وزیر اعظم) سینیٹ کے انتخابات کو شو آف ہینڈز سے کرانا ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ خفیہ رائے شماری میں تحریک انصاف سینیٹ انتخابات ہار جائے گی’۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والوں کو پارلیمنٹ کے انتخابات لڑنے کی اجازت دینے کے لیے آئین کی چند شقوں میں ترمیم کرے اور ایسا صرف چند افراد کی حمایت میں کیا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی کی عراق میں غیر قانونی کاروائی
?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی عراق میں
اپریل
روس اور ایران کا جامع اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر پابندی کا اعادہ
?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ روسی اور
جولائی
روس نے برطانیہ کو یوکرین کو اکسانے کے لئے کیا خبردار
?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ایک نامعلوم روسی نے اتوار کو
جنوری
میری ہر بات پر تنازع بن جاتا ہے، پاکستانی کنگنا رناوت بن گئی ہوں، نازش جہانگیر
?️ 16 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے انکشاف کیا
نومبر
انصاراللہ کے بارے میں بائیڈن کا فیصلہ کیا ہو سکتا ہے؟
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اس ملک کے باخبر حکام کے حوالے
جنوری
ایف بی آئی کا امریکہ میں خانہ جنگی کا انتباہ
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی اور امریکی قومی سلامتی کے محکمے نے فلوریڈا
اگست
حماس کا قیام امن کونسل سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کا مطالبہ
?️ 18 فروری 2026 سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ گزشتہ
فروری
امریکی دباؤ اور جارحیت کے خلاف یمنیوں کی حیرت انگیز استقامت
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:واشنگٹن کی جانب سے یمن کو زیر کرنے کے لیے
مارچ