?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کل جماعتی کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی 38 فیصد سے سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے شرطیں لگاتے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں ہر روز ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کم کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں، اپوزیشن صرف تنقید برائےتنقید کرتی ہے، انہوں نے کل جماعتی کانفرنس کوچوں چوں کا مربہ قرار دیتے ہوئے ناکام اے پی سی قرار دیا۔
عطا تارڑ نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ مصطفی نواز کھوکھر کا خاندان ریئل اسٹیٹ سے تعلق رکھتا ہے، وہ اپنے خاندانی اثاثوں سے متعلق بھی قوم کو بتائیں، ایران کے صدر کل سے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جب بھی کسی ملک کا سربراہ پاکستان آتا ہے، یہ لوگ دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اپوزیشن والے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔


مشہور خبریں۔
ٹیکس چوری روکنے کا بہترین راہ حل ٹریک سسٹم ہے: عمران خان
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس
مارچ
افغان بارڈر سیکیورٹی کیلئے امریکا پاکستان کو فنڈز دینے کا خواہاں ہے، بلاول بھٹو
?️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
دسمبر
جاپان میں شرح پیدائش کا بحران؛ وزیراعظم ناراض
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے ملک میں شرح پیدائش کے
جنوری
یوکرین لالچی تاجر کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اعلان کیا کہ یوکرین اور امریکہ
فروری
اردگان کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے نتائج
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: اماراتی ذرائع نے اردگان کے اس ملک کے دورے کے
جولائی
کیا صیہونی حماس کو ختم کر سکتے ہیں؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک فتح کے ایک عہدیدار نے غاصبوں کے خلاف حماس
نومبر
سوڈان کے سرحدی مثلث میں ایک اہم علاقے کی آزادی
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: سوڈان کی تیز رفتار ردعمل کی افواج نے گزشتہ ماہ افریقہ
مئی
الجزائر میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کا آغاز
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: 24 ملین الجزائر کے باشندے آج صبح، ہفتہ، 7 ستمبر کو
ستمبر