?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومتی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ ایک بنکر نے دیا ہے ،6300ارب کے قرضے اٹھائیں گے پھر بنکر کھرب پتی بنیں گے،چینی، آٹا دالوں سمیت ہر چیز مہنگی ہوگی،سپیکر نے ہمیں تحفظ نہیں دیا ، پارلیمنٹ کو غیر فعال بنادیاگیا ہے ،عمران خان سمیت تمام قیادت اور کارکنوں کو رہا کیاجائے۔
ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ، اسد قیصر، چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا، اپوزیشن اس کو مسترد کرتی ہے،یہ بجٹ ایک بنکر نے دیا ہے ،6300ارب کے قرضے اٹھائیں گے پھربنکر کھرب پتی بنیں گے۔
انہوں نے کہاکہ چینی ، آٹا اور دالوں سمیت ہر چیز مہنگی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ اور وزیر اعظم نے جرات نہیں کی کہ اپوزیشن کے سامنے تقریر کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ہر چیز کی آزادی چھین لی ہے، ملک میں اظہار رائے اور میڈیا کو آزادی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ رات سابق ایم این اے اعجاز چوہدری کو اٹھالیا ہے۔ بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کوجبرکے طور پر پابند سلاسل رکھا ہوا ہے ،عمر چیمہ کی ضمانت نہیں ہوئی، حسان نیازی ،یاسمین راشد سمیت سب کو پابندسلاسل رکھا ہوا ہے ، سر دار ایاز صادق اسپیکر نہیں رہا، وہ اس حکومت کا کٹھ پتلی بن کر رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت ختم ہوچکی ہے ،ورچوئل مارشل نافذ ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے مائیک بند کر کے زبان بندی کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت روایات اور پارلیمانی روایات کا جنازہ نکال دیا گیا۔ چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ کٹ موشن پر ہر وزارت جواب دینے کی پابندہے ،کسی نے جواب نہ دیا۔ انہوںنے کہاکہ لاء میں تبدیلی نہیں کرسکتے تھے وہ بھی کیا ،گزشتہ روز حاجی امتیاز کے بھائی اعجاز چوہدری کو اٹھایا گیا ،خورشید شاہ کی کمیٹی ارکان پارلیمنٹ کو تحفظ دینے کیلئے بنائی گئی تھی،ایک بھی رکن کو تحفظ نہیں مل سکا۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے آپ نے ہمیں تحفظ نہیں دیا ،احتجاج کیا ہے کیونکہ پارلیمنٹ کو غیر فعال بنادیا گیاہے۔ ملک عامر ڈوگر نے کہاکہ یہ بجٹ عوام دشمن ہے، شام کو پانچ منٹ 471 ارب کا ٹیکس لگاکر عوام پر بوجھ ڈال دیا ،فاٹا پر بھی ٹیکس لگٰاہم احتجاج کرتے ہیں ،ہم اس بجٹ کومسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بجٹ میں اپوزیشن کی طرف سے کٹ موشن اور فنانس بل میں بڑی تعداد میں ترامیم پیش کی۔
انہوں نے کہاکہ جس طرح اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا گیا قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے قائد عمران خان سمیت تمام قیادت اور کارکنان کو رہا کیا جائے۔اسد قیصر نے کہاکہ بنانا ری پبلک میں بھی ایسا نہیں ہوتا جو اس حکومت نے کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم۔اس بجٹ کو نہیں مانتے ۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کنفیوژ سیاستدان ہے،پیپلز پارٹی تنقید بھی کرتی اور اقتدار ک یمزے بھی لے رہی ہے۔
ثناء اللہ مستی خیل نے کہاکہ پاکستان میں بارہ کروڑ لوگ غریب ہیں ،حکومت نے بجٹ میں مزدور کسان، مڈل کلاس کے لئے کیا دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی پی پی 1994 میں آئی تھی یہ عوام کا خون چوس چکے ہیں ،عدلیہ میڈیا کی آزادی چھین لی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بانی نے پاک بھارت جنگ میں جیل میں بیٹھ کرمودی کو للکارا، پاکستان نے بھارت کو شکست دی ،حکومت اس اتحاد کو آگے بڑھاکر بانی کو رہا کردیتے تو اچھا ہوتا۔


مشہور خبریں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن اور حکومتی پارٹی آمنے سامنے
?️ 6 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے
مارچ
یوکرین میں جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کی تفصیلات
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرینی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یوکرین میں جنگ
نومبر
روس کی ٹیلی گرام کو دھمکی
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:روس کی مواصلات کی نگراں کمیٹی نے ایک بیان میں کہا
جنوری
عدالت نے عمران خان، بشری بی بی کو ریاستی اداروں، افسران کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیا
?️ 25 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک
اپریل
عراقچی اور پوتین کی ملاقات کی اطلاع
?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:ایران کے سفیر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے
اپریل
حزب اللہ مقبوضہ علاقوں میں بھی موجود ہے؛صہیونیوں کا اعتراف
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں کے پانیوں میں حزب اللہ
جولائی
شہباز حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 16 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) شہباز حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں
دسمبر
حماس شکست سے بہت دور ہے: صہیونی میڈیا
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:خان یونس میں حالیہ شدید لڑائی کے بعد، عبرانی میڈیا نے
جنوری