?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو بہترین مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن سازشیں چھوڑے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے، اپوزیشن کو پہلے 2 سال پھر5 سال مزید صبرکرنا پڑےگا۔ مہنگائی کا طوفان دو تین ماہ میں سیٹل ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، افغانستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، اوآئی سی وزراء خارجہ کا اجلاس اگلے ماہ اسلام آباد میں بلا رہے ہیں، 2 کروڑ 30 لاکھ افغان غذائی قلت کا شکار ہیں، مسلم امہ سے اپیل ہےکہ وہ افغان عوام کی مدد کیلئے آگے آئے، افغان عوام کی مدد کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے افغانستان میں بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، چاول اورگندم افغانستان کیلئے بھجوا رہے ہیں، افغان وزیر خارجہ کے دورے پر معاملات طے کیے جائینگے، پاکستان کےعوام بھی افغانستان کےعوام کی مدد کرسکیں گے، افغان عوام کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ کہا گیا چینی 160روپے سے اوپر چلی گئی لیکن آن لائن ایپ پر آپ 100روپے میں منگوا سکتے ہیں، گیس پرسبسڈی دی گئی جس کاغلط استعمال کیا گیا، سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہر چیز پر سبسڈی دینگے تو ملک نہیں چل سکتا، کابینہ نے برآمدی صنعت کیلئے گیس سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مارچ کے بعد گیس بحران کم ہوجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ڈیڑھ 2 سال صبر کرنا پڑے گا اور پھر 5 سال مزید صبرکرنا پڑےگا، اپوزیشن نے ہمیں فارغ کرنے کیلئے پہلے دو سال زور لگایا، اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ سازشیں چھوڑیں اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھیں، مہنگائی کا طوفان دو تین ماہ میں سیٹل ہوجائے گا، یہ 90 کی دہائی نہیں کہ آپ سازشوں میں لگے رہیں، 2023 میں الیکشن کی طرف جائیں گے، آئین کے تحت ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسکاٹ لینڈ میں برطانوی شاہی نظام کے خلاف مظاہرہ
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:اسکاٹ لینڈ کے ایڈن برگ چرچ جہاں ملکہ الزبتھ کا جنازہ
ستمبر
وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی: صدر مملکت
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم
اگست
واشنگٹن نے حماس کے بارے میں اسرائیل کے دعوے پر سوال اٹھایا
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ اخبار کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات نے
دسمبر
صرف چند دنوں میں شام میں 1600 دہشتگرد ہلاک
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے شہر حماہ کے مرکز میں موجود فیلڈ ذرائع نے
دسمبر
برطانیہ میں سعودی شاہی خاندان کی کچھ جائیداد فروخت
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی شہزادوں نے برطانیہ میں مبینہ طور پر اس خاندان کی
اپریل
چور کی داڑھی میں تنکا
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: روس میں ہونے والی ویگنر گروپ کی ناکام بغاوت کے
جولائی
بائیڈن کو یوکرین کی جنگ سے کیا فائدہ ہوا؟
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جو
جولائی
عمران خان کا صدر مملکت کو خط، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ
?️ 16 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان
فروری