?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جہاں بھی جائے گی ناکامی اس کا مقدر ہے، اپوزیشن کے لیے لانگ مارچ کرنا اب آسان نہیں۔ نواز شریف اگر وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو 24گھنٹوں میں منظوری دیں گے،نواز شریف امام خمینی نہیں کہ وطن واپس آئیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری پہلے ہی کہہ چکے استعفوں کے حامی نہیں ، کیونکہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ہے، اب یہ سوچیں گے کہ لانگ مارچ کرنا ہے کہ نہیں،اپوزیشن نے 6ماہ جلسے جلوس کرلیے ان کی دال نہیں گلی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن جہاں بھی جائے گی ناکامی ان کا مقدرہوگا،اپوزیشن کا جیسا فیصلہ ہوگا ویساہی جواب دیں گے،وزیر اعظم کسی کے دباؤں میں نہیں آئیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم انتشار پھیلا رہی ہے، لانگ مارچ کاشوق پورا کرنے دیں، حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، یہ لانگ مارچ عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنی چوری بچانے کے لیے ہے، اپوزیشن سنجیدہ ہے تو انتخابی اصلاحات پر پارلیمنٹ میں مذاکرات کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ہمارے لیے مہنگائی بڑا چیلنج ہے، مہنگائی سمیت عوامی مسائل کا ادراک ہے، سگریٹ صنعت میں 90فیصد ٹیکس صرف 2 کمپنیاں دیتی ہیں جبکہ 40 فیصد سگریٹ بلیک میں فروخت ہوتے ہیں جن پر ٹیکس نہیں دیا جاتا جس سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوبڑے شعبہ جات مثلا شوگر، سیمنٹ، کھاد اور سگریٹ کی صنعتوں میں ٹیکس چوری کو روکنے اور ٹیکس کے نظام کو خودکار بنانے کے لیے گزشتہ 15 سال سے ٹریک اور ٹریس سسٹم لانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہر بار اس کی کوشش کو سبوتاژ کردیا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی اخبار: ٹرمپ اقوام متحدہ پر حملہ کرنے کے بجائے اسرائیلی جرائم بند کریں
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: پاکستانی اخبار ڈان نے عالمی چیلنجوں بالخصوص اقوام متحدہ پر
ستمبر
روس نے شام پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فوج
اپریل
سمندر بھی صیہونی جہازوں کے لیے غیرمحفوظ
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:صیہونی جہاز مرسر اسٹریٹ کو بحیرہ عمان میں نشانہ بنائے جانے
اگست
امریکہ کو غزہ میں عارضی جنگ بندی پر تشویش کیوں ہے ؟
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت پولیٹیکو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے
نومبر
2 کروڑ سیلاب زدگان انسانی امداد پر انحصار کر رہے ہیں، شیری رحمٰن
?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے
دسمبر
نیتن یاہو کے زوال کے بعد صہیونی حکومت میں کیا تبدیلیاں رونما ہوں گی؟
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کی رخصتی کے بعد صہیونیوں کو مختلف علاقوں میں
جون
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
ستمبر
بائیڈن کا غزہ میں روزانہ 200 ٹرک انسانی امداد بھیجنے کا دعویٰ
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں اپنے ریمارکس میں امریکی
نومبر