?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب لِلحق میں اب تک 331 افغان طالبان اہلکار ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آج صبح ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ اس آپریشن کے دوران افغان طالبان کی 104 چیک پوسٹیں تباہ جبکہ 22 قبضے میں لی گئیں۔ عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ پاکستانی فورسز نے افغان طالبان کے 163 ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ کیں اور افغانستان میں 37 مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور افغان طالبان حکومت کے درمیان گٹھ جوڑ اب روزِ روشن کی طرح واضح ہو چکا ہے اور پاکستان اس معاملے پر بارہا عالمی برادری کو آگاہ کر چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ہونے والے خودکش اور دیگر دہشتگرد حملوں میں افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، افغانستان ہر قسم کی پناہ اور سہولت کاری ان عناصر کو فراہم کر رہا ہے جو پاکستان میں داخل ہو کر معصوم شہریوں، سکیورٹی اہلکاروں اور مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
اس سے قبل فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ اس لڑائی کے دوران وطن کی خاطر اب تک 12 فوجی جوانوں نے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں جبکہ 27جوان زخمی ہیں۔
خیال رہے کہ 27 فروری کی شب افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان سرحد پر کئی مقامات پر حملہ کر دیا گیا تھا جس کا پاکستان کی مسلح افواج نے بروقت مؤثر جواب دیا اور آپریشن غضب للحق کا آغاز کیا جو تاحال جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
مصر کی جانب سے عرب ملٹری فورس بنانے کی تجویز پر تل ابیب کی تشویش
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست میں اپوزیشن جماعت کے رہنما یائیر لاپید نے
ستمبر
موساد کے سابق سینئر اہلکار: نیتن یاہو حماس کے ساتھ معاہدے کو روک رہا ہے
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک سابق سینئر اہلکار نے
مئی
مغربی ممالک کو ہمارے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے:پیوٹن
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو سوچی میں اپنے
ستمبر
فلم انڈسٹری کسی ایک شخص کی وجہ سے تباہ نہیں ہوئی، بابر علی
?️ 17 فروری 2025 لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو بابر علی کا
فروری
موسمیاتی تبدیلی، تمام ادارے این ڈی ایم اے سے ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں۔ وزیراعظم
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں
جولائی
وزیر خارجہ نے فلسطین میں جاری مظالم رکوانے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین میں جاری مظالم
مئی
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک ہی فلسطینی خاندان کے چھ افراد شہید
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں پر اپنے
جون
تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تو لگا مار دیا جاؤں گا، حسن احمد
?️ 22 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) سینئر اداکار حسن احمد نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر