آصف علی زرداری نے عام انتخابات کے بارے میں پیش گوئی کردی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)سابق صدر آصف علی زرداری نے عام انتخابات کے بارے میں پیش گوئی کردی،ملک میں جنرل الیکشن آئندہ سال کے آخر میں ہونگے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات اگلے سال کے اختتام پر موجودہ پارلیمنٹ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ہوں گے اور نئے انتخابات تک موجودہ اتحاد کی حکومت اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔

گزشتہ روز ایوان صدر میں بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ایوان صدر ویران و برباد لگ رہا ہے، ہم جلد ہی جب یہاں آئیں گے تو اس برباد ایوان صدر کی رونق اور شان و شوکت کو بحال کردیں گے۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں ہولناک چیلنج ملے ہیں، قومی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ملک گوناگوں مسائل سے دوچار ہے، عوام مہنگائی سے نڈھال ہیں اور گزشتہ حکومت نے مل جل کر خارجہ تعلقات کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مفادات پر اتفاق رائے کے ساتھ چلنے کے عزم کاا اظہار کیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس عزم کا اعادہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ہونے والی ملاقات میں کیا گیا تھا۔

ملاقات میں فیصل کریم کنڈی، شازیہ عطا مری، خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات کے متعلق ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بات چیت کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملاقات میں رہنماؤں کے درمیان انتخابی اصلاحات پر بھی گفت و شنید کی گئی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ بھی لیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

کیا بھارت اور پاکستان ایک اور فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:پہلگام حملے کے بعد دونوں جوہری طاقتیں تناؤ کی انتہا پر،

جو بائیڈن نے میری معزولی کا حکم دیا ہے: اردوغان

?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان، جو ملک کے انتخابی امیدواروں

خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی میں دڑاریں، کئی سینئر رہنما پارٹی سے برطرف

?️ 27 نومبر 2022خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے

2 جولائی کے بعد ملک میں پہلی مرتبہ کورونا کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کووِڈ 19 کے اعداد و شمار کے لیے

پنجاب پولیس کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک

?️ 1 جون 2025ڈیرہ غازی خان (سچ خبریں) پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں

سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظورکرلی

?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سائفر کیس میں

ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کے خلاف صیہونیوں کی غیر قانونی سزا

?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے