آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈرکی ملاقات

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے آرمی جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی جنرل نے جی ایچ کیو کے دورے کے دوران یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورہ جی ایچ کیو کے دوران کمانڈر سینٹکام نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر میٹنگ ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام، سلامتی صورتحال، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص دوطرفہ عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے کے دوران سینٹکام کمانڈر جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد، بحالی کے کاموں اور علاقائی امن کے لیے تعاون کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی وفد آج طورخم بارڈر کا دورہ بھی کرے گا، دورہ سرحد کے دوران سینٹکام کمانڈر جنرل کو انسداد دہشت گردی اور پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

افغان طالبان کی وزارت دفاع کا وانا میں کامیاب ڈرون حملے کا دعوی بے نقاب

?️ 15 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت اطلاعات نے افغان طالبان رجیم کے جھوٹے

اسرائیل مغربی کنارے پر کب تک قابض رہے گا ؟

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی بربریت نے مشرق وسطیٰ میں

 کیا اسرائیل ترک فوج پر حملے کے لیے نیٹو کے آرٹیکل 5 کو فعال ہونے پر غور کررہا ہے؟

?️ 21 اگست 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہایوم  نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی

ریاض۔ اسلام آباد فوجی معاہدے پر پاکستانی وزیر دفاع کا موقف

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:  پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے زور دے کر

کیا امریکہ فلسطینی بچوں کے قتل عام میں شریک نہیں؟

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سربراہ نے ایک تقریر میں امریکی صدر

 سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل سے

پنجاب میں اعتکاف پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

?️ 2 مئی 2021لاہور (سچ خبریں )  کورونا کی تیسری لہر کے جاری قہر کی

ہمیں انصاف نہیں مل رہا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ، گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، علیمہ خان

?️ 16 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے