آج ہمیں اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ وزیراعلی سندھ

مراد علی شاہ

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عوام کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، آج ہمیں اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو چاہیے جنگ کا ماحول جلداز جلد ختم کریں، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو اور شہید بی بی نے قائداعظم کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے جدوجہد کی، صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی جدوجہد آج بھی جاری ہے، ملک کی ترقی کیلئے قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوامی فلاح کیلئے پُرعزم ہے، نوجوان نسل کو قائداعظم کے نظریات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان کو معاشی اور سماجی طور پر مستحکم بنانا اولین ترجیح ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی نے قرارداد پاکستان پاس کی، صوبہ سندھ نے پاکستان بنانے میں پہل کی، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام نے ملک کو طاقت دی، دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیراعظم سے ملاقات ہونے پر سیاسی باتوں کو ضرور سامنے رکھوں گا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے ترجمان کو کس بات پر برطرف کیا گیا؟

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو

اسرائیل قیدیوں کو رہا کرنے میں ناکام 

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: قسام بٹالین کے فوجی اطلاعاتی مرکز نے غزہ کی پٹی میں

ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان شدید فائرنگ 

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں:  ہندوستانی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق، ہندوستان اور

 امریکہ کی اسرائیل کو کلسٹر بم اور جدید ہتھیاروں کی نئی کھیپ کی فراہمی 

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ پر صہیونی افواج کے وحشیانہ حملے اور فلسطینیوں کی

لاپتا صحافی عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب، بحفاظت گھر پہنچ گئے

?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے

لاشوں پر نیتن یاہو کی سیاست

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو دو صہیونی قیدیوں کی لاشوں

ہیگ کی عدالت اسرائیل کے جرائم کو نہیں روک سکے گی:امریکی یہودی گروپ

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:ایک امریکی یہودی گروپ صدائے یهود (JVP)نے بین الاقوامی فوجداری عدالت

اینڈرائیڈ سمارٹ فون میں خود بخود تبدیلیاں، وجہ کیا ہے؟

?️ 26 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اس وقت ہر تیسرے شخص کے پاس انڈرائیڈ سمارٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے