آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں۔ احسن اقبال

احسن اقبال

?️

کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم سے پہلے اس کے خد و خال پر بات کرنا مناسب نہیں ہے، وفاقی حکومت کو آئین میں تبدیلی کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لیے سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھتی ہیں۔

دورہ کراچی کے دوران وفاقی وزیر نے گرین لائن منصوبے کے کیپ آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر جام خان شورو، ترجمان سندھ حکومت راجا خلیق الزمان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی آئی ڈی سی ایل) جام خان شورو و دیگر کو بریفنگ دی۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے بات کریں گے، مجھے یقین ہے کہ گرین لائن پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی میئر سے بات کریں گے کہ پی آئی ڈی سی ایل کے ساتھ مل کر کام کریں، گرین لائن کا یہ فیز ٹو شہباز شریف کا تحفہ ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سال اس پروجیکٹ کے لیے 3 ارب روپے مختص کئے ہیں، اس کے اندر 3 اسٹیشن ہیں، آج خوشخبری سنانے آیا ہوں۔ کے 4 منصوبے کےلیے بھی کوشش کررہے ہیں کہ جلد سے جلد مکمل کیا جائے، اس کےلیے بھی تمام فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایک حکومت کی قیمت کئی دہائیوں تک کو چکانی پڑے گی، اتفاق رائے کے بعد ہی آئین میں ترمیم ممکن ہوسکے گی، اتفاق رائے سے پہلے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد کے منصوبے کو 2018 ءمیں ٹینڈر کرنا تھا، تاخیر سے قیمت بڑھ گئی، اس دور میں سکھر حیدر آباد موٹروے مکمل کریں گے۔

مشہور خبریں۔

زیلنسکی کی مغربی حامیوں سے روس پر دباؤ بڑھانے کی درخواست

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: یوکرائنی صدر نے برطانوی وزیر اعظم سے تفصیلی بات چیت

امریکی ٹینکوں کی پہلی کھیپ تائیوان پہنچی

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: تائیوان کی فوج نے امریکہ سے کل 108 M1A2T ٹینک

سیف الاسلام قذافی کا قتل

?️ 4 فروری 2026سیف الاسلام قذافی کا قتل  لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے

ترک فٹبال ڈسپلنری کمیٹی نے اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: ترک فٹبال ڈسپلنری کمیٹی نے2 اسرائیلی ترک فٹ بال کھلاڑیوں

سمندر بھی صیہونی جہازوں کے لیے غیرمحفوظ

?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:صیہونی جہاز مرسر اسٹریٹ کو بحیرہ عمان میں نشانہ بنائے جانے

حماس کا فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر ملائیشیا کے خلاف کاروائی پر اظہار افسوس

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:حماس نے کوالالمپور حکام کی جانب سے صیہونی کھلاڑیوں کو ویزے

ایران و اسرائیل کی جنگ اسلام اور کفر کے درمیان معرکہ ہے:مفتی لیبیا 

?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:مفتی لیبیا شیخ صادق الغریانی نے ایران اور اسرائیل کے

ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کا صیہونی معیشت پر اثر؛ صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ 12

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے