?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر کمپنی VEON گروپ کے چیف ایگزیکٹو افیسرکان ترزی اوعلو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، انہوں نے اس موقع پر وفد کو خوش آمدید کہا اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی سہولت کے لئے حکومت پر عزم ہے، پاکستان معیشت کے شعبے میں ڈیجیٹائزیشن کو اپناتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلی کام آپریٹرز کو 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کے بعد عوام کو معیاری انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تعمیری شرکت سے ملک کی معیشت اور دیگر معیاری سروسز کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان کی نوجوان آبادی کا ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں رحجان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے دلچسپی کا باعث ہے۔
اس موقع پر عالمی ڈیجیٹل آپریٹر VEON گروپ کے چیف ایگزیکٹو افیسر کان ترزی اوعلو نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ کان ترزی اوعلو نے کیش لیس اکانومی اور معیشت کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کیلئے وزیراعظم کی نگرانی میں حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی خصوصی طور پر تعریف کی۔
انہوں نے اپنی کمپنی کی طرف سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری بڑھانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، جیز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو افیسر عامر ابراہیم اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
قابض حکومت کی غزہ جنگ بندی توڑنے کی کوشش
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ترجمان نے ایک بے بنیاد دعویٰ کرتے ہوئے
اکتوبر
انڈونیشیا اور فرانس کے درمیان 11 بلین ڈالر کے تعاون کے معاہدوں پر دستخط
?️ 29 مئی 2025سچ خریں: انڈونیشیا اور فرانس نے ایمانوئل میکرون کے جنوب مشرقی ایشیا
مئی
اقوام متحدہ کا داعش کے بڑھتے خطرات اور جدید طریقوں پر تشویش کا اظہار
?️ 5 فروری 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے اعلیٰ عہدیدار نے سلامتی
فروری
اسرائیلی فوجیوں کی نفرت آمیز رویے پر امریکہ کا اسرائیل سے سوال
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے جمعہ
ستمبر
ترکی کو عالمی بینک کی ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد؛ شام کا حصہ صفر
?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:عالمی بینک کے سربراہ نے اس ملک میں مہلک زلزلے سے
فروری
صیہونیوں کے جرائم کے خلاف یہودی تنظیم کا انکشاف
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:ایک یہودی گروہ نے غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کو بے
مئی
کیا یوکرینیوں کو ابھی بھی امریکہ پر بھروسہ ہے؟
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، واشنگٹن اور کیف جلد ہی معدنی وسائل
مارچ
اسرائیل کا مقصد فلسطینیوں کو بےدفاع بنا کر نسلکشی کی راہ ہموار کرنا ہے:حماس
?️ 8 فروری 2026سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے
فروری