آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی پر 3.23 روپے فی یونٹ مستقل سرچارج لگانے کی منظوری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کی تعمیل کرتے ہوئے نیپرا  نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کا مستقل سرچارج لگانےکی منظوری دے دی۔

بجلی کے نرخ پر اس اضافی سرچارج کا اطلاق آئندہ مالی سال یکم جولائی سے ہوگا جو کے الیکٹرک سمیت بجلی کے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین سے وصول کیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد شعبہ توانائی کے قرضوں اور واجبات کی مالی اعانت کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران مزید 3 کھرب 35 ارب روپے حاصل کرنا ہے۔

وفاقی حکومت نے گردشی قرض میں کمی کے اقدامات کے تحت پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض اور سود کی ادائیگی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج لگانے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی۔

مذکورہ درخواست پر سماعت کے بعد ریگولیٹر نے وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کا سرچارج لگانے کی اجازت دے دی۔

اس اضافی سرچارج کا اطلاق بجلی کے گھریلو، صنعتی،کمرشل اور زرعی صارفین پر ہوگا۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرنے کے بعد فیصلہ نوٹی فکیشن کے اجرا کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

اس سے قبل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں بجلی پیدا کرنے والوں کے لیے وفاقی حکومت کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی غرض سے مالی سال 2024 کے لیے سرچارج میں اضافے سے متعلق (پاور ڈویژن کی) تجویز کو منظور کیا جاچکا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یکم مارچ سے آئندہ 4 ماہ کے لیے ملک بھر میں بجلی کے صارفین پر 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

آئی ایم ایف نے پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے تقریباً 800 ارب روپے کے قرض کی ادائیگی یا سروسز کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران اسے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔

حکومت آئی ایم ایف کے اس اضافی سرچارج کو جاری رکھنے کے مطالبے پر مزاحمت کر رہی تھی لیکن آخر کار معاشی بیل آؤٹ حاصل کرنے اور دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے ہار مان لی۔

یوں مالی سال 24-2023 میں نئے سرچارج کے لیے 3 کھرب 35 ارب روپے کے فنانسنگ پلان کے تحت 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے محفوظ صارفین کے لیے فی یونٹ 43 پیسے اضافی لاگت آئے گی۔

یہ سرچارج آئندہ سال کے دوران دیگر تمام صارفین کے لیے 3.23 روپے فی یونٹ تک بڑھ جائے گا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا

?️ 12 دسمبر 2025 پاکستان کی سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کو 14

صیہونی حکومت کے خلاف مقاومتی گروپوں کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی حکام نے المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا

اقوام متحدہ میں یوکرین جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد منظور

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ کی جانب سے

امریکہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ دیتا ہے: یروشلم پوسٹ

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ امریکہ نازک دنوں

برطانوی اسپیشل فورسز کی 11 اسلامی ممالک میں خفیہ مداخلت

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:دی گارڈین نے ایک خصوصی خبر میں بتایا ہے کہ برطانوی

روس کو یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے

?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ماسکو نے پاکستان کی جانب سے یوکرین کو

شن بیٹ میں نیتن یاہو کے ساتھ منسلک سربراہ کی تقرری کے نتائج

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی امور کے ایک ماہر نے بنجمن نیتن یاہو کے

کیا دمشق اور آنکارا کے درمیان برف پگھل گئی ہے؟

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پچھلے 4 سالوں میں، خطے کی بیشتر حکومتوں کے درمیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے