آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی مالیاتی اداے ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی ایک سالہ توسیع پر رضامندی ظاہر کردی ، عالمی مالیاتی ادارے نے قرض پروگرام میں توسیع کے بدلے پاکستان سے سبسڈیز فوری واپس لینے اور بجٹ کے لیے مجموعی حکمت عملی پر اتفاق کا بھی مطالبہ کردیا ۔

نجی ٹی  وی  کی رپورٹ کے مطابق  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے ، اس ضمن میں پاکستان آئی ایم ایف سے تکنیکی سطح پر بات چیت آئندہ ہفتے شروع کرے گا تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا ہے کہ پاکستان اپنی سبسڈیز جلد سے جلد واپس لے اور دسمبر میں طے پائے ٹارگٹ میں تبدیلی کے اعداد کا جائزہ لیا جائے ، پاکستان دسمبر میں طے شدہ ٹارگٹ سے کم سےکم انحراف کرے ، آئی ایم ایف بجٹ کے لیے مجموعی حکمت عملی پر بھی اتفاق چاہتا ہے۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کا توسیع شدہ پروگرام ستمبر میں ختم ہو رہا ہے ، آئی ایم ایف اسٹاف سطح پر مذاکرات مکمل کرنے کے لیے مئی کے وسط میں مشن پاکستان بھیجے گا کیوں کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کا توسیع شدہ پروگرام ایک سال بڑھانے کی درخواست کی ہے اور آئی ایم ایف نے اپنے پروگرام کو ایک سال کے لیے توسیع دینے پر رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں عمران خان حکومت کی جانب سے عوام کو دی گئی فیول ، تیل اور بجلی پر سبسڈی واپس لی جائے گی ، اس کے تحت آئی ایم ایف مشن آنے سے پہلے ہی ملک میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا جب کہ ساتویں ریویو پراتفاق ہونے کے بعد یہ آئی ایم ایف بورڈ کو بھجوایا جائے گا ، جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کواگلی قسط کی منظوری دے گا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں 7 سال بعد ایم کیو ایم لندن کی ویب سائٹ بحال

?️ 23 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ۔ لندن کی آفیشل ویب سائٹ کو

جیفری ایپسٹین کو ٹرمپ کا متنازع خط سامنے آگیا

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹس نے ایک خط جاری کیا

زمینی جنگ میں حزب اللہ کی برتری؛ وجہ؟

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اپنی زیرزمینی سرنگوں کے ذریعے اسرائیل کے خلاف

امریکہ غزہ کی جنگ جاری رکھنے کا اصل ذمہ دار 

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ

BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket

?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے کینیڈا کا 20 ہزار ڈالر امداد کا اعلان

?️ 28 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں

مریم نواز کا ملتان میں قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم کیے

?️ 3 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے ضلع

ترکی کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کیا ہوا؟

?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی اور پارلیمانی دونوں انتخابات میں اردگان-باغچلی اتحاد کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے