آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدے کا اعلامیہ جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ  کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

اس حوالے سے آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ای ایف ایف کے تحت ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں تاہم معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف بورڈ دے گا۔

آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہو گا ، اس کے ساتھ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی ، عالمی مہنگائی اور اہم فیصلوں میں تاخیر سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے جب کہ زائد طلب کے سبب معیشت اتنی تیز تر ہوئی کہ بیرونی ادائیگیوں میں بڑا خسارہ ہوا۔

اپنے اعلامیہ میں آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر دستیاب ہوں گے تاہم اسے حالیہ بجٹ پر سختی سے عمل کرنا ہو گا ، صوبوں نے بجٹ خسارے کو محدود رکھنے کیلئے یقین دہانی کرائی ہے ، ایکسپورٹ ری فنانس سکیمیں شرح سود سے منسلک رہیں گی ، کرپشن کنٹرول کرنے کیلئے پاکستان میں الیکٹرانک طور پر اثاثے ظاہر کرنے پر کام ہو رہا ہے، حکومت پاکستان نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کی اثر انگیزی بہتر کرنے کیلئے کام کرے گی۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل،وزارت خزانہ اور خارجہ کی ٹیم کو آئی ایم ایف معاہدہ طے پانے پر مبارکباد دی ہے، اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا، یہ زبردست ٹیم ورک تھا ، آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیساتھ قرض پروگرام بحال کردیا، جس کے تحت پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے ، اس سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے پا گیا ہے، بحالی پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی، ادارہ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کی تعریف بھی کی ہے، عالمی مالیت فنڈ کے مطابق توسیعی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 4 ارب 20 کروڑ ڈالرمزید فراہم کیے جائیں گے جب کہ آئندہ سال جون تک یہ رقم 7 ارب ڈالرکردی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

پاک فوج کا چین کے ساتھ اینٹی ٹیررازم تعاون کو ترجیح دینے کا اعلان

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں:  پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیجنگ میں چینی

امنیتی کونسل، جرم کا شریک؛ انسانی حقوق کے تحفظ میں بین الاقوامی اداروں کی ناکامی

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: جولائی 2025 میں، میڈیا نے ایک تصویر جاری کی: ایک

صیہونیوں کے خلاف تیونسیوں کی زبردست مہم

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:تیونس کے سوشل میڈیا کارکنوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کےخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند

?️ 23 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف

موساد کے منی لانڈرنگ اور فنانسنگ نیٹ ورک پر سائبر حملہ

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: حنظلہ سائبر گروپ نے آج اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت

امریکی فلسفی سعودی ولی عہد کی اصلاحات کی کامیابی پر سوال کیوں اٹھاتے ہیں؟

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:  ہارورڈ کے پروفیسر مائکل سینڈل، جنہیں ٹائمز لٹریری سپلیمنٹ میں

کیا ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات ختم ہو گئے ہیں؟

?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اشیا کی برآمد

آئی جی پنجاب کی پی ٹی آئی کارکن پر تشدد کی تردید، ہلاکت کی وجہ حادثہ قرار

?️ 11 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاکستان تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے