?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اوگرا پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 18 روز تک پیٹرول اور اگلے 37 روز تک ڈیزل کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ذخیرہ موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کے حامل بحری جہاز برتھ/لنگرانداز پر ہیں، مقامی ریفائنریز پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول ڈیلرز نے بتایا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پرائیویٹ بینکوں کی جانب سے درآمدات کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کے اجرا میں طویل تاخیر کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کم کردی ہے۔
ان اطلاعات کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور خوف و ہراس پھیل گیا۔
مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریوں کی جانب سے سپلائی میں رکاوٹ بڑھنے کے انتباہ کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے رواں ماہ کے آغاز میں وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک سے ایندھن کی درآمدات کے لیے ایل سی کھولنے کا انتظام کرنے کے لیے فوری اقدمات کی درخواست کی تھی۔
ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ سپلائی چین تباہی کے دہانے پر ہے اور اسی لیے پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا بھی اب وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کو خطوط لکھ رہے ہیں تاکہ سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ کے پیش نظر اپنی پوزیشن واضح کی جا سکے کیونکہ اس صورتحال سے نمٹنے میں 6 ہفتے سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات عاطف احمد نے بتایا کہ ’چھوٹی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے خام تیل کی درآمد بند کر دی تھی کیونکہ ڈالر کی کمی کے سبب لیٹر آف کریڈٹ کھلنے میں تاخیر ہوئی اور آہستہ آہستہ یہ عمل مکمل طور پر رک گیا‘۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں گزشتہ 2 ہفتوں سے سپلائی کی کمی تھی لیکن کمپنیوں نے سپلائی ترجیحی بنیادوں پر بڑے شہروں کو فراہم کرکے صورتحال کو کنٹرول میں رکھا تاہم اس سے دیہی علاقوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔


مشہور خبریں۔
کون بن سکتا ہے آئندہ برطانوی وزیراعظم
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم کے مستعفی ہونے سے ایک بار پھر یہ قیاس
اکتوبر
روس کا امریکی وزیر خارجہ پر عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے واضح کیا
مارچ
غزہ کے خلاف جنگ کے تیسرا مرحلے کی تفصیلات
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے 7 اکتوبر کو حماس کے اچانک حملوں کے
جنوری
چین کی دنیا میں بڑھتی طاقت، امریکا کی بے چینی میں شدید اضافہ ہوگیا
?️ 12 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) چین اس وقت دنیا میں ایک اقتصادی اور عسکری
مارچ
پشاور: پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
?️ 13 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت
جنوری
فوج سے فرار ہونے والے صہیونی بن گوریون ہوائی اڈے پر گرفتار
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ
ستمبر
اسرائیلی فوج نے شیرین ابو عقلہ کے قتل کا اعتراف کر لیا: ہاریٹز
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام کے اس دعوے کے
مئی
مریم نواز کا چیف جسٹس عمر بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، موجودہ بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے
مئی