او آئی سی کانفرنس سے دو دن پہلے تک عمران خان پوری اسلامی دنیا کا ایک لیڈر اور آواز بن کر ابھرا:سینئر صحافی رانا عظیم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا کہ حکومت نے 27 مارچ کو عوامی شو کر کے یہ ثابت کرنا ہے کہ 11 جماعتیں کے مقابلے میں وہ کتنے پاور فل ہیں۔، اب عمران خان کے پاس پتہ نہیں کون سا پتا ہے اور وہ اس طرح پراعتماد کیوں ہیں۔اگر ہم زمینی حقائق دیکھیں تو تینوں اتحادی حکومت کے ساتھ نہیں، او آئی سی کانفرنس سے دو دن پہلے تک عمران خان پوری اسلامی دنیا کا ایک لیڈر اور آواز بن کر ابھرا۔

وزیراعظم کے پاس ایک پتا ضرور ہے ، اگر وہ پتا موقع پر چل گیا تو پھر ہو سکتا ہے کہ بہت سی چیزیں اچانک تبدیل ہو جائیں۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ حکومت نے 27 مارچ کو عوامی شو کر کے یہ ثابت کرنا ہے کہ 11 جماعتیں کے مقابلے میں وہ کتنے پاور فل ہیں۔

وزیراعظم اس جلسے میں 3 سے چار اہم انکشافات کریں گے۔جبکہ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ 23 مارچ بہت بڑا تاریخی دن ہے جب کہ دنیا کی بہترین فوج پاکستان کی ہے۔

92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بالکل ٹھیک کہا کہ ملک کو فوج نے متحد رکھا،فوج کو کیوں فریق بناتے ہو، سیاستدانوں کو اپنی جنگ خود لڑنی چاہئیے۔کیونکہ بیرونی سازشیں ہیں،اندرونی ایجنٹ موجود ہیں، مولانا فضل الرحمان جیسے لوگ ہیں جو نظریہ پاکستان پر یقین ہی نہیں کرتے۔ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت بڑھی ہے۔

حکومت کی جہانگیر ترین گروپ سے بات چیت ہو رہی ہے، ہو سکتا ہے کہ عثمان بزدار کو بدل دیا جائے۔راجہ ریاض کا یہ کہنا ہے کہ کرپشن کا پیسہ بنی گالا جاتا ہے، یہ سفید جھوٹ ہے،عمران خان عام طور پر بات کو چھپاتے ہیں۔ اس دفعہ کارڈ سینے لگا کر رکھا، کوئی فیصلہ کیا ہوا ہے ،مجھے میسج کیا کہ آپ کو سرپرائز اور بریکنگ نیوز دوں گا۔

مشہور خبریں۔

حماس کے سیاسی سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کون تھے؟

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ فلسطین کے سابق وزیراعظم، حماس کے سیاسی سربراہ

کورونا وائرس: ملک بھر مزید 56 افراد کا انتقال ہوگیا

?️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس سے

اکثر صیہونی شہریوں کے نزدیک نیتن یاہو اسرائیل کے لیے خطرناک

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:52 فیصد اسرائیلی شہری وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو حالیہ سیکورٹی

مالی سال2023 کیلئے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی، ہدف سے 8.83 فیصد کم رہنے کا امکان

?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قابلِ ڈیوٹی درآمدات میں زبردست کمی کے ساتھ

حماس نے نیتن یاہو کا کھیل  کیا برباد 

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار کے مطابق حماس نے اسرائیل کے کھیل کو

غزہ جنگ کے ڈراؤنے خوابوں سے پریشان صہیونی فوجی کی خودکشی

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں غزہ

ناجا پولیس کے سربراہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: ایرانی وفد کے چیئرمین اور اراکین مقامی وقت کے مطابق

وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے