او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے ایجںڈا میں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی بات نہیں

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے ایجںڈا میں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی بات نہیں، عالمی برادری افغانوں کی مدد پر آمادہ ہے لیکن انہیں کچھ چیزوں پر خدشات ہیں جنہیں دور کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں سینیئر صحافیوں کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے 11 اہم کمانڈرز اور سابق سفرا، اپنی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، ان کی مدد کی جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ، اقوام متحدہ کی ایجنسیز، پی 5 اور اہم یورپی ممالک کے نمائندگان کو بھی مدعو کیا ہے، ہم نے افغان وفد کو بھی مدعو کیا ہے تاکہ وہ اپنا موقف خود پیش کر سکیں اور صورتحال سے آگاہ کر سکتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغانوں کی مدد پر آمادہ ہے لیکن انہیں کچھ چیزوں پر خدشات ہیں جن میں افغانستان میں انسانی حقوق کی پاس داری، دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کی ضمانت اور محفوظ انخلاء جیسے نکات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عالمی برادری کے خدشات، افغان عبوری قیادت تک پہنچائے اور انہیں باور کروایا کہ انہیں عالمی برادری کے خدشات کو دور کرنا ہو گا، دوسری طرف ہم نے عالمی برادری کو بھی کہا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے، اگر افغانستان میں صورتحال قابو میں نہ آئی تو یہ ہم سب کے لیے خطرے کا باعث ہوگی اور یورپ بھی متاثر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری کوشش افغانستان کو انسانی المیے سے بچانا ہے، اس وقت افغانستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، انسانی جانیں خطرے میں ہیں، یو این ڈی پی کے مطابق 2022ء کے وسط تک 97 فیصد افغان سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق 95 فیصد افغانوں کو مناسب خوراک میسر نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس برائے افغانستان کی تجویز کو پذیرائی دی، آج سیکریٹری جنرل او آئی سی تشریف لائیں گے، 19 تاریخ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے تین سیسشن ہوں گے، ابتدائی سیشن سے وزیراعظم خطاب کریں گے جبکہ ورکنگ سیشن ان کیمرا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

بھارتی اداکارہ کا شاہ رخ خان کے بارے میں اہم انکشاف

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی سپراسٹار کاجول نے اس بات کا انکشاف

سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی ہے، شیخ رشید

?️ 26 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا

مقبوضہ جموں وکشمیر:نام نہاد انتخابات سے قبل سیکورٹی انتظامات مزید سخت

?️ 18 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت

امریکی صدر ٹرمپ کی شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کی خواہش اور چین سے مدد کی اپیل

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائشیا کے لیے روانگی سے

روس اور یوکرین کی جنگ میں روس کی پوزیشن مضبوط: وائٹ ہاؤس

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:    وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن

اسرائیل کب سے ایٹمی بم بنا رہا ہے؟

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: ماریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں

شامی کردوں کے بارے میں امریکہ کا بدلتا رویہ

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ ٹیم کے کچھ نمایاں اراکین

کینیڈا کے وزیر اعظم کا پوپ فرانسس سے بہت بڑا مطالبہ

?️ 26 جون 2021سچ خبریں:کینیڈا میں دو اجتماعی قبروں سےمقامی بچوں کی تقریبا 1000 لاشوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے